تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 379
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء ایک تجویز یہ تھی کہ مبلغین کو جامعہ احمدیہ میں تعلیم کے دوران ٹائیپنگ اور ڈرائیونگ بھی سکھائی جائے تاکہ بعد میں وہ جماعت کے لئے زیادہ بہتر طور پر کام کر سکیں۔حضور نے فرمایا کہ 1985ء سے جامعہ احمدیہ میں مبلغین کو ٹائپنگ اور ڈرائیونگ سکھانے کا انتظام کیا جا چکا ہے۔اسی طرح گھڑ سواری، تیرا کی ، Book Keeping اور مارشل آرٹس بھی سکھائے جارہے ہیں۔ایک اور تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اب جامعہ احمدیہ کے طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کا بھی انتظام کر دیا جائے گا۔کیونکہ دنیا تیزی سے کمپیوٹر کے دور میں آ رہی ہے“۔اسی طرح فرمایا که و مبلغین کو جامعہ احمدیہ کے کورس کے ساتھ ساتھ Administration کی تعلیم دینے کا بھی انتظام کر دیا گیا ہے۔مبلغین کی ٹریننگ کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ مبلغین کو باہر بھیجوانے سے پہلے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ ملک کے حالات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے پرانے مبلغین کی رپورٹوں اور فائلوں سے استفادہ کریں۔اس غرض کے لئے ضروری ہے کہ ہر ملک کا مبلغ اپنے ملک کے تعارف کے متعلق مکمل معلومات مرکز کو بھیجے تا کہ آئندہ آنے والے مبلغین اس سے استفادہ کر سکیں۔اس کے ساتھ ہی اپنے ملک میں تبلیغ کے متعلق ضروری ہدایات اور اسی ملک کے نمایاں احمدیوں اور اہم جگہوں کی تصاویر بھی بھجوائی جائیں۔اسی سلسلہ میں ایک اور تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مبلغین اپنی تعارفی رپورٹوں میں ملک کے سیاسی حالات اور جماعت کے مخالفین اور موافقین کا بھی ذکر کریں۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ انگلستان میں ہم نے محسوس کیا ہے کہ ٹیچنگ کمیونٹی سنجیدگی کے ساتھ مذہب کی باتوں کو سنتی ہے۔سیاسی لوگوں کی نسبت ان لوگوں میں بیعت کرنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ٹیچرز کو تبلیغ کر کے احمدی ٹیچر ز بنائے جاسکتے ہیں، اسی طرح جرنلسٹوں کو تبلیغ کر کے انہیں احمدی جرنلسٹس بنایا جا سکتا ہے۔379