تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 377 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 377

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد فرمایا کہ ارشادات فرموده 29, 28 جولائی 1986ء اس غرض کے لئے اگر مقامی طور پر خرچ پورا کرنا مشکل ہو تو مرکز کو اطلاع دی جائے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس کا انتظام کر دیا جائے گا“۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ لو ” جماعت کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جرنلزم کی تعلیم حاصل کرنے کی خاص طور پر کوشش کریں۔اس طرح وہ جماعت کے نشر واشاعت کے کام میں بہت مفید کردار ادا کرسکیں گے“۔ایجنڈا کی ایک تجویز یہ تھی کہ سپین سے باہر جہاں جہاں سپینش لوگ آباد ہیں، انہیں مؤثر طور به تبلیغ اسلام کرنے کے لئے مرکزی طور پر کوئی انتظام کیا جائے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اسلام آباد سنٹر میں اب تک کئی زبانوں کے ڈیسک قائم ہو چکے ہیں۔اب انشاء اللہ سپینش ڈیسک بھی قائم کر دیا جائے گا“۔ایک سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ ان ڈیسکوں کے مقاصد یہ ہیں کہ اول: جن جن زبانوں میں اب تک ہمارے پاس لٹریچر موجود نہیں، ان میں لٹریچر تیار کیا جائے۔چنانچہ اس وقت سب سے اہم اور بولی جانے والی 18 زبانوں کو منتخب کر کے ان میں اسلام اور احمدیت کے ابتدائی اور ضروری تعارف پر مشتمل لٹریچر تیار کیا جا رہا ہے۔رکھتے ہیں۔دوسرا: مقصد یہ ہے کہ ایسے افراد کو تلاش کیا جائے ، جو مختلف زبانوں میں تراجم کرنے کی قابلیت تیسرا مقصد یہ ہے کہ ایسے افراد کی فہرست تیار کر کے ان سے رابطہ رکھا جائے ، جو ایک ہی زبان بولتے ہیں لیکن وہ مختلف ممالک میں آباد ہیں، خواہ وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی“۔حضور نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کتب تیار کرنے کے لئے بھی ایک ڈیسک بنایا ہوا ہے، جو مختلف 66 کتب تیار کر رہا ہے۔سپینش زبان سکھانے کے متعلق فرمایا کہ عنقریب ایسی آڈیو اور ویڈیوکیسٹس تیار کر کے کم از کم خرچ پر مہیا کی جائیں گی، جن سے احباب جماعت آسانی کے ساتھ سپینش Spanish زبان سیکھ سکیں“۔377