تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 301
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آسٹریلیا جلسہ احمدیہ احمدیت کی ترقی اور تمام دنیا پر اس کا غلبہ ایک اہل تقدیر ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا منعقدہ 26 تا28 دسمبر 1985ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ میرے پیارے ساتھیو اور عزیزو! هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا ماہ دسمبر کے آخر پر جلسہ سالانہ کا انعقاد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس بابرکت اجتماع کو جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی ترقی کا موجب بنائے اور اسے بے شمار برکتوں سے معمور فرمائے۔احمدیت کی ترقی اور تمام دنیا پر اس کا غلبہ ایک اہل تقدیر ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ وو میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں،سومیرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں ، جو اس کو روک سکے۔بظاہر یہ عجیب لگتا ہے کہ کسی کو اگر یہ کہا جائے کہ کھارے پانی کی جھیل میں ایک قطرہ میٹھا پانی ڈال کراسے میٹھا کر دو۔وہ یا تو اسے مذاق سمجھے گایا دیوانے کی بات تصور کرے گا۔آپ کو بھی شاید یہ عجیب لگے کہ اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ آسٹریلیا میں بسنے والے احمدیوں کی ذمہ داری ہے کہ سارے براعظم آسٹریلیا کو احمدی بنانا ہے۔مگر یہ نہ مذاق کی بات ہے، نہ دیوانے کی بڑھ۔بلکہ مذہب کی دنیا میں اس سے بڑھ کر دانائی اور حکمت کی بات کوئی نہیں۔کیونکہ آج سے تقریباً چودہ سو برس قبل مکہ میں یہ واقعہ گزرا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کہ آپ یک و تنہا تھے، اللہ تعالی نے سب سے عجیب حکم فرمایا کہ 301