تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 302 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 302

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آسٹریلیا تحریک جدید - ایک الہی تحریک قُمْ فَانْذِرْ اٹھ اور ساری دنیا کو رحمت اور امن کے پیغام سے آگاہ کر۔اس وقت صرف ایک براعظم کی بات نہیں تھی بلکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کی کیفیت تھی کہ صرف سمندروں کو ہی میٹھے پانیوں میں نہیں بدلنا بلکہ مشکوں کو بھی زرخیز وادیوں میں بدلتا ہے۔نہیں جب میں آپ سے یہ توقع کرتا ہوں کہ آپ نے سارے براعظم آسٹریلیا کو احمدی بنانا ہے تو میری یہ توقع اس فارمولے کے مطابق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم پر روشن فرمایا۔یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ میری بات کو بھول نہ جائیں اور محنت ، ہمت، استقلال، صبر اور دعا کے ساتھ ہر سمت میں پھیلیں۔اسی طرح جس طرح دہی کا ایک قطرہ دودھ کے سمندر کو بھی دہی میں تبدیل کر سکتا ہے۔پس خدا پر توکل کرتے ہوئے ، اس سے توفیق مانگتے ہوئے ، دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھیں اور سارے براعظم کو اسلام کے نور سے منور کر دیں۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وو ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا ، یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اس تقدیر الہی کے ساتھ ساتھ چلنے کی ہمت عطا فرمائے اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق بخشے۔302 والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 دسمبر 1985ء و ضمیمہ ماہنامہ خالد دسمبر 1985ء)