تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 300 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 300

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سویڈن تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتہ گی۔پس حسب توفیق ، اخلاص اور دعاؤں کے ساتھ اس راہ میں کوشش کریں۔ہمت اور استقلال کے ساتھ ، خدا تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے ، اس کی نصرت پر کامل تو کل رکھتے ہوئے آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔لیکن ضروری ہے کہ مسلسل خودا اپنی کوششوں کا محاسبہ جاری رکھیں اور روزانہ سونے سے پہلے اپنے آپ سے یہ سوال کیا کریں کہ آج آپ نے دعوت الی اللہ کا کیا اور کتنا حق ادا کیا؟ دعاؤں میں اپنے دن گزاریں اور دعاؤں میں ہی اپنی راتیں بسر کریں۔دعا ہر مشکل کامل اور ہر بند دروازے کی کنجی ہے۔دعا ہی ہے، جو مردوں کو حیات سرمدی عطا کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں کی طرف بڑی کثرت سے توجہ دلائی ہے۔اور یہ اعلان بھی فرمایا کہ وو خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جوز مین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں، کیا یورپ اور کیا ایشیا، ان سب کو، جو نیک فطرت رکھتے ہیں، توحید کی طرف کھینچے۔اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے، جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کر دیگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔(رساله الوصیت صفحہ 8 ، 9 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306 307) پس آپ میں سے ہر وہ فرد برکت دیا جائے گا، جو خدا تعالیٰ کے مقصد کی پیروی کرتا اور حضرت مسیح موعود کے مشن کی تکمیل کے لئے نرمی، اخلاق اور دعاؤں کے ساتھ دعوت الی اللہ کے لئے کوشاں ہے۔آپ میں سے کون ہے، جوان سعادتوں سے حصہ لیتا ہے؟ ہے۔میں آپ سب کے لئے دعا گو ہوں اور آپ کی طرف سے دعوت الی اللہ کے ثمرات کا منتظر ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے وجود کا ذرہ ذرہ جذبہ وشوق تبلیغ سے بھر دے۔اور آپ کے ان جذبات کو قبول فرمائے ، آپ کی دعاؤں کو سنے اور ارض سویڈن میں احمدیت کو غالب کر دے۔آپ کو دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں بھی۔والسلام خاکسمار ( دستخط) مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 10 جنوری 1986 ء وضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید جنوری 1986ء) 300