تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 299
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ؟ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سویڈن دعوت الی اللہ ہر فرد جماعت پر فرض ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سویڈن منعقدہ 25 دسمبر 1985ء الله الرحمان الرحيم الكريم نحمده ونصلى على رسوله الكريم میرے پیارے عزیز بہن بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ سویڈن کا جلسہ سالانہ منعقد ہورہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس جلسہ کو ان برکتوں سے معمور کر دے، جو جلسہ سالانہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔اور وہ اس میں شامل ہونے والوں کو بھی اور ان کو بھی، جو باوجود خواہش کے کسی مجبوری کے تحت اس میں حاضر نہ ہو سکے، ان برکتوں سے نوازے۔میں نے خدام الاحمدیہ سویڈن کے اجتماع کے لئے اپنے پیغام میں یہ تکلیف دہ اظہار کیا تھا کہ جماعت احمد یہ سویڈن دعوت الی اللہ کی دوڑ میں یورپ کی تمام جماعتوں سے پیچھے رہ گئی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیغام خدام الاحمدیہ سویڈن کی بجائے لجنہ اماءاللہ سویڈن تک پہنچ گیا۔کیونکہ بفضلہ تعالیٰ اس پیغام کے بعد سویڈن کی احمدی خواتین میں بہت خوش کن تبدیلی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔اور بعض احمدی بچیوں کی طرف سے تو ایسی عمدہ دعوت الی اللہ کی رپورٹیں مل رہی ہیں کہ دل سے بے اختیار ان کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔مگر یا درکھیں کہ تبلیغ ہر فر د جماعت پر فرض ہے۔خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ، مرد ہو یا عورت۔اور ہر ایک میرا مخاطب ہے اور ہر ایک کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ جس حد تک کوشش کر سکتا ہے، جس حد تک قربانی کر سکتا ہے، اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے کمر بستہ ہو۔اس راہ میں کامیابی خدا تعالیٰ نے مقدر فرما دی ہے۔اور حضرت مسیح موعود کو الہامات میں بار بار بتایا ہے کہ ہر قوم اس چشمہ سے پانی پینے گی۔آپ دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے علم بردار ہیں اور بلاشبہ آج کل عالم میں یہ دین سب سے بالا اور سب سے اعلیٰ ہے۔اس میں غلبہ پانے کی اندرونی قوت موجود ہے۔آپ کی تھوڑی محنت بھی بفضلہ تعالیٰ بڑے نتائج پیدا کر۔299