تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 292 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 292

خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اس طرف غفلت برتی گئی تو منزل کی ابتداء شروع ہو جاتی ہے۔جہاں کہیں نظم وضبط کی کمی ہوتی ہے، وہاں ایسی باتیں وقوع پذیر ہونے لگتی ہیں۔اور جہاں ایسی باتیں ہوتی ہیں، وہاں جماعت کی ترقی کی راہیں مسدود ہو جاتی ہیں۔اور نئے لوگوں کو جماعت میں داخل کرنے کی بجائے وہ نہایت سرعت کے ساتھ منزل کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔جبکہ اس کے پس پر وہ ایک معمولی سی بات ہوتی ہے، جس کے نہایت ہولناک نتائج نکلتے ہیں۔امیر کو یہ حقیقت ہر گز نہیں بھولنی چاہیے کہ سیکرٹری کام کرنے کے لئے مقرر کیے گئے ہیں۔اگر وہ کام نہیں کرتے تو ان سے جواب طلبی کرنی چاہیے اور اگر وہ بار بار کی یاد دہانی کے باوجود وہ کام نہ کریں تو جماعتی نظام میں رائج طریق کار کے تحت اسے علیحدہ کر کے کوئی اور کام کرنے والا مقرر کر لینا چاہیے۔لیکن ایسے آدمی کو نظر انداز کر کے، جس کا حق کام کرنے کا ہے، دوسرے سے وہ کام لینے والا امیر اس قابل نہیں کہ وہ صحیح کام کر سکے۔اس سے صحیح گائیڈ لائن پر کام کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔۔آج کی تمام بحث کا پس منظر بھی ایک عہدیدار کا اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام نہ دے سکتا ہے۔اس لئے آج کی بحث کا موضوع اس خاص کمی کو اجاگر کرنے کا ہونا چاہیے تھا۔آپ کو امیر صاحب سے یہ سوال کرنا چاہیے تھا کہ کیا ہم یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں یا نہیں کہ سیکرٹری صاحب جائیداد کی ذمہ داری ان تمام امور کو سرانجام دینے کی تھی؟ اسی طرح سیکریٹریان اصلاح وارشاد کے فرائض میں فلاں فلاں کام کرنا شامل ہے یا نہیں؟ اگر ان کے فرائض میں یہ کام شامل تھے اور انہوں نے یہ کام نہیں کئے تو ہم نہایت ادب کے ساتھ پر زور درخواست کرتے ہیں کہ اس عہدہ دار کا جائزہ لیا جائے۔اگر وہ عہد یدار یہ کام سرانجام دینے سے کسی بھی وجہ سے معذور ہیں تو ان کو علیحدہ ہو جانا چاہیے۔تا کہ جماعت کے کاموں میں رخنہ اندازی نہ ہو۔ہمیشہ اس بات کا تجزیہ کر لیا کریں کہ اصل مسئلہ کیا ہے؟ اور پھر جب ایک دفعہ اس کی نشاندہی کر لیں تو پھر یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔اگر ہم اصل وجہ کو نظر انداز کر دیں تو اس کا رد عمل شدید ہوتا ہے اور ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں، جو ہمارے لئے تکلیف دہ بن جاتے ہیں۔حضور نے تمام سیکر یٹریان تبلیغ کو مندرجہ ذیل امور کی پابندی کرنے کی تلقین فرمائی:۔" 1 سیکریٹری تبلیغ کے پاس جماعت کے تمام مہران کے ناموں کی لسٹ موجود ہونی چاہیے۔جس میں تبلیغ میں حصہ لینے والے اور حصہ نہ لینے والوں کے نام الگ الگ لکھے جائیں۔سیکریٹری تبلیغ کو چاہیے کہ اپنے کام کا آغاز ان لوگوں سے کرے، جو تبلیغ میں حصہ نہیں لے رہے۔انہیں اس طرف متوجہ کیا 292