تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 293
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء جائے اور جب وہ داعی الی اللہ بن جائیں تو پھر ان کا کام بہت بڑھ جائے گا۔اس طرح سیکر یٹری تبلیغ بھی مصروف ہو جائے گا اور کام نہ ہونے کا شکوہ نہیں رہے گا۔2 تمام سیکریٹریان تبلیغ میری تمام ہدایات، جو میں نے مختلف اوقات میں تبلیغ کے متعلق دی ہیں، انہیں ایک نوٹ بک پر لکھ لیں اور گاہے بگا ہے ان سے استفادہ کرتے رہیں۔اس طرح انہیں معلوم ہو جائے گا کہ انہوں نے کن لائنوں پر کام کرتا ہے۔اور جہاں خامیاں رہ گئی ہوں، ان کی طرف توجہ کریں۔فرمایا:۔و میں نے اس مضمون کو بارہا مفصل بیان کیا۔مزید فرمایا کہ اگر آپ اس کے مطابق عمل کریں گے تو کام بہت بڑھ جائے گا۔اس کے بعد نئے میدان تلاش کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ابھی تو انہی Points کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں۔کیونکہ اگر ہدایات کو نوٹ کر کے اپنے پاس رکھا نہ جائے اور بار بار نہ پڑھا جائے تو کچھ عرصے کے بعد وہ ذہن سے محو ہو جاتی ہیں۔اس لئے ان کا ایک خاکہ ضرور آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے۔پھر جب کوئی نئی ہدایات ملیں تو ان کو آگے لکھ لیا کریں۔اس طرح آپ کے ذہن سے یہ بات بھی محو نہ ہوگی کہ آپ کو منتخب کرنے کا مقصد کیا ہے؟ اور آپ کی کارکردگی کیا ہے؟ تبلیغ کے ان دوطریقوں پر عمل کر کے کافی مدت تک آپ بہترین کام کر سکیں گے۔اور اس طریقہ کار سے بہت جلد سیکریٹری تبلیغ کے لئے کام مہیا ہو جائے گا۔اس وقت پھر ان کو مددگاروں کی ضرورت ہوگی۔حضور نے فرمایا:۔بدقسمتی سے وہ ممالک، جو تھرڈ ورلڈ ( تیسری دنیا ) کہلاتے ہیں، ریزولیوشن پاس کرنے میں بہت تیز ہیں اور عمل میں وہ باقی دنیا سے پیچھے ہیں۔جماعت احمدیہ کا کسی دنیا سے تعلق نہیں، نہ پہلی ، نہ دوسری، نہ تیسری۔جماعت احمدیہ کا تعلق اسلام سے ہے۔اس لئے اس کی کار کردگی اعلی وارفع ہونی چاہیے۔تا کہ وہ باقی تمام دنیا کے لئے نمونہ بن سکے۔آپ جس ملک میں رہیں، وہاں کے لوگوں کے لئے نمونہ بن کر رہیں تا کہ دوسرے لوگ آپ کے نقش قدم پر چلیں۔جب آپ کو کسی کے نقش قدم پر چلنے کے لئے کہا جائے گا تو سمجھ لیں کہ خرابی پیدا ہوگئی ہے۔اپنی خصوصیت اور اپنی منفرد حیثیت کو برقرار رکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر کسی ملک اور نسل کی تفریق کے تمام دنیا کے لئے نمونہ بنایا گیا ہے۔اور آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار 293