تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 289
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء ایک تو یہ کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے باوجود کوشش بسیار کے وہ اس کام کو نپٹانے سے قاصر رہا ہے۔تو ایسی صورت میں سب کمیٹی بنانے یا نائب کے لئے درخواست خود اس سیکرٹری کی طرف سے آنی چاہئے کہ اسے مزید مددگاروں کی ضرورت ہے۔ناکامی کی دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اس عہدے کے لئے جس شخص کو چنا گیا، وہ اس عہدے کے اہل نہیں۔اس صورت میں آپ اس شخص کے پاس جس کے اختیار میں اس کو بدلنا ہو، یہ درخواست کر سکتے ہیں کہ اس عہدے پر نظر ثانی کی جائے۔اگر وہ عہدے دار پورٹ دے رہا ہے تو رپورٹ دیکھ کر اندازہ ہو سکے گا کہ اس کے کام میں کیا خامی ہے؟ اور اگر وہ رپورٹ نہیں دے رہا تو اسے رپورٹ دینے پر مجبور کیا جائے۔میرے خیال میں سیکرٹری جائیداد کے پاس جماعت کی تمام جائیداد کی معلومات پر مشتمل اور مفصل فہرست موجود ہونی چاہیے۔اس کا فرض ہے کہ وہ تفصیلی رپورٹ کو مجلس عاملہ میں پیش کرے۔پھر ی مجلس عاملہ کا کام ہے کہ اس پر تبصرہ کرے اور اس میں موجود خامیوں کی طرف اسے توجہ دلائے۔اور اگر اسے مزید مدد درکار ہوتو مہیا کی جائے۔تمام معاملات مجلس عاملہ کی معرفت حل کیے جائیں۔اگر مجلس عاملہ کے پاس کسی عہد یدار کے کام بخوبی سرانجام نہ دینے کی رپورٹ آئے تو پھر یہ کمیٹی کا فرض ہے کہ اس کی ناکامی کی وجوہات کی تحقیق کرے۔کیونکہ اس کے بغیر ایک عہدیدار کو بدل کر دوسرے کو عہدیدار بنا دینے سے بھی آپ کو کچھ فائدہ نہ ہو گا۔اس لئے پہلے عہدیدار کی ناکامی کی وجوہات کا مکمل جائزہ لینا، کمیٹی کے فرائض میں داخل ہے۔فرمایا:۔" آج کی مجلس شوری کی تمام تجاویز میں یہ پہلو نمایاں طور پر نظر آرہا ہے، اس لئے میں اس پر زور دے رہا ہوں۔جب بھی کوئی مشکل پیدا ہو، اس کا تجزیہ کرنا ، آپ لوگوں کا پہلا قدم ہونا چاہئے۔تجاویز میں جو مسائل بیان کئے گئے ہیں، ان کے تمام پہلوؤں پر جائزہ لینے اور غور کرنے کے بعد یہ دیکھ لینا چاہیے کہ ان میں کوئی وزن بھی ہے یا نہیں ؟ اس طرح سے وقت بھی ضائع نہ ہوگا“۔مزید فرمایا کہ در تبلیغی تجاویز سے متعلقہ رپورٹ سن کر مجھے اندازہ ہوا ہے کہ آپ لوگ صحیح لائنوں پر کام کر رہے ہیں۔اور مجلس شوریٰ میں جو تبلیغی تجاویز شامل ہوئی ہیں، ان کا تعلق مروجہ تبلیغی نظام کو بدلنے کے ساتھ نہیں تھا اور نہ ہی ان کا مقصد شوری میں پیش کرنے سے کوئی بنیادی تبدیلی کرنا تھی۔لیکن پھر بھی ان کو شمولیت کی اجازت دی گئی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شوریٰ کا ہمیشہ سے یہ دستور چلا آ رہا ہے کہ بعض اہم موضوعات سے آرہا متعلق تجاویز کو بھی ، جن میں کوئی بنیادی تبدیلی کی ضرورت نہ ہو، شوری میں پیش کرنے کی اجازت دے 289