تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 288
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 دسمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم ہے کہ اس کو روک دیں۔خلفائے جماعت احمد یہ سالہا سال سے مجلس شوری مرکزیہ کی صدارت کرتے آئے ہیں۔ان میں سے وہ بھی، جو اپنی ذات میں بہت حلیم تھے، مجلس شوری کے احترام یا مقام خلافت کی تکریم کا جہاں تک تعلق ہے، معمولی سے معمولی بات بھی برداشت نہ کرتے تھے۔وہ دو مہران ، جو اس وقت بول رہے تھے، ان کے لیجے سے میں انہیں بخوبی پہچان گیا تھا۔وہ ہرگز ان لوگوں میں سے نہ تھے، جو کسی عہدیدار کے ساتھ خواہ وہ بڑے عہدے کا مالک ہو یا چھوٹے کا، اس کے واجب احترام کو نظر انداز کر دیں۔ہاں البتہ جو بات قواعد وضوابط کے خلاف ہے، وہ یہ ہے کہ امیر کی اجازت کے بغیر اظہار خیال کیا جائے۔مجلس شوری کا ہمیشہ سے یہ دستور رہا ہے کہ ایک دفعہ نام لکھوا کر ایک شخص اپنے خیالات کا اظہار کر کے جب واپس چلا جاتا ہے تو پھر وہ بغیر خاص اجازت کے دوبارہ نہیں بول سکتا اور عام طور پر ایسے شخص کو دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔کیونکہ مجلس شوری دوسرے جمہوری اداروں کی طرح بحث و مباحثہ کی آماجگاہ نہیں۔بلکہ یہ ایک نہایت ہی معزز مذہبی مجلس شوری ہے۔اس میں شامل ہونے والے افراد نہایت تحمل اور بردباری سے احمد یہ کمیونٹی اور اشاعت اسلام کی بہتری کے پیش نظر اپنی آراء پیش کرتے ہیں۔سارا وقت ماحول کو محبت و پیار کے جذبات سے خوشگوار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور کسی بھی فرد کو اس روایتی انداز میں رخنہ ڈال کر ماحول کو نا خوشگوار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اگر مجلس شوری میں شامل ہونے والے تمام افراد کو اپنی ذمہ واریوں کا اندازہ ہو تو وہ اپنی حدود سے باہر نہیں جائیں گے۔اس کے برعکس اگر لوگ ایک دفعہ جذبات کی رو میں بہہ جائیں تو پھر ان پر پابندی بڑی مشکل سے لگائی جاسکتی ہے۔پس آئندہ مجلس شوری کے دوران ان امور کا خاص طور پر خیال رکھا جائے“۔پھر فرمایا:۔جماعت احمدیہ میں آج کل کمیٹی اور سب کمیٹی بنانے کا نظریہ بہت عام ہوتا جارہا ہے۔آپ لوگوں کو اس رحجان سے اس بات کا اندازہ تو ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو کام بہتر طریقے سے سرانجام دینے کا فکر ہے۔لیکن یہ طریق کار کبھی کامیاب نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا۔اگر کسی عہدے کا کام کما حقہ نہیں ہورہا تو اس عہدیدار کے ساتھ کمیٹی اور سب کمیٹی بنانے سے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔جہاں کہیں ایسے حالات پیدا ہو جائیں، وہاں سب سے پہلے ان وجوہات کا بنظر غائر جائزہ لینا چاہیے، جن کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔مثال کے طور پر ایک سیکرٹری جائیداد کے فرائض میں جماعت کی تمام جائیدادوں کی مرمت اور ان کی نگرانی وغیرہ شامل ہے۔یہ سیکرٹری جائیداد کا فرض ہے نہ کہ کمیٹی اور سب کمیٹی کا۔اگر سیکرٹری جائیداد ان فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوا ہے تو اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔288