تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 290 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 290

خلاصہ خطاب فرموده 08 دسمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم دی جاتی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے زمانہ میں اسی طرح کی بعض اہم مضامین کی حامل تجاویز کو شوری میں پیش کر کے زیر بحث لانے کی اجازت دی جاتی تھی۔لوگوں کے اس طرف توجہ دلانے پر حضرت مصلح موعود فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس حقیقت کا علم ہے لیکن میں نے یہ تجاویز اس لئے پیش کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ اہم موضوع ہے۔اور ان پر دوبارہ بحث ہونے سے لوگ اس کی اہمیت سے خبر دار ہو کر واپس جائیں گے۔اور نمائندوں میں اس کام کو فوقیت دینے کا احساس پیدا ہو جائے گا۔لہذا آج کی تبلیغی تجاویز کو ہم اسی زمرے میں ڈال سکتے ہیں۔ان کے پیش کرنے کا مقصد صرف اس موضوع کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔یہاں پر بھی کمیٹیاں آپ کو فائدہ نہیں پہنچا ئیں گی کیونکہ تبلیغ کا کام اس وقت بہت کم ہو رہا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اے مسلمانو ! اپنی سرحدوں کی حفاظت کرو اور اپنے دشمن کے ارادوں سے خبر دار رہو۔خدا تعالیٰ نے اس سلسلے میں رابطوا “ کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔رابطہ ایک ٹیکنکل اصطلاح ہے۔اس کا مطلب ہے کہ تم ہمیشہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرو اور اپنے دشمن کے ارادوں سے باخبر رہو اور ہمیشہ اپنی جنگ سرحد پر لڑنے کی کوشش کرو۔دشمن کو اس بات کا موقع نہ دو کہ وہ تمہاری سرزمین میں داخل ہو جائے اور اگر تمہیں دشمن سے حملے کا خطرہ ہو تو جنگ وو دشمن کی سرزمین میں کرنے کی کوشش کرو تا کہ تمہاری سرزمین میدان جنگ نہ بن جائے۔بدقسمتی سے جماعت احمدیہ اس اہم پہلو کو نظر انداز کر گئی ہے اور بہت کم دشمن سے رابطہ ہے۔لوگوں میں داعی الی اللہ بننے کا احساس ضرور پیدا ہورہا ہے لیکن حقیقت میں داعی الی اللہ بننے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔اور جو داعی الی اللہ بنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا طریقہ کار کامیاب نہیں ہورہا۔ان کے طریقہ کار کی طرف توجہ دینی چاہیے اور اس میں جو کمی رہ گئی ہو، اس پر نظر رکھنی چاہیے۔سیکریٹری تبلیغ کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو بار بار یاد دہانی کروائے اور اپنی رپورٹ مجلس عاملہ میں پیش کرے۔فرمایا:۔اس طریقہ کار کو اپنا کر انشاء اللہ ترقی کے راستے کھل جائیں گئے۔پھر فرمایا:۔رپورٹ لکھنے کا مسئلہ کافی پریشان کن ہے۔بعض لوگ رپورٹیں لکھنے میں ماہر ہوتے ہیں۔بہت خوبصورت رپورٹ تیار کرتے ہیں۔لیکن ذرا غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ رپورٹ میں کچھ بھی نہیں۔اس کے برعکس بعض لوگوں نے کام تو کیا ہوتا ہے لیکن رپورٹ تیار کرنے کا طریق نہ آنے کی وجہ سے یہ 290