تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 280
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سرینام تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اس وقت بھی آپ کو اسی پاک نمونہ کے اختیار کرنے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک سر بینام میں جماعت نے تبلیغ و دعوت الی اللہ کی طرف پوری توجہ نہیں کی اور بہت معمولی تعداد میں داعیان الی اللہ پیدا ہوئے ہیں۔آج ضرورت ہے کہ ہر احمدی داعی الی اللہ بن جائے اور پورے عزم اور توکل کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے تبلیغ اسلام کے لیے کمر بستہ ہو جائے۔یاد رکھیں ، یہ وقت تبلیغ اور دعوت الی اللہ کا وقت ہے۔اگر اب ستی ہوگئی تو ایسے وقت قوموں کو بار بار نصیب نہیں ہوا کرتے۔صحابہ کے نمونے پر چلنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔میرا دل گوارا نہیں کرتا کہ اب دیر کی جاوے تبلیغ کے لیے بہت علم کی حاجت نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ امی ہی تھے۔تقویٰ اور طہارت چاہیے۔سچائی کی راہ ، ایک ایسی راہ ہے، جو اللہ تعالیٰ خود ہی عجیب عجیب باتیں سوجھا دیتا ہے۔پس صدق اور اخلاص اور تقویٰ کی راہوں پر قدم مارتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور کبریائی کے نعرے لگاتے ہوئے تبلیغ کے جہاد میں مشغول ہو جائیں۔اگر آپ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے تو خدا تعالیٰ آسمان پر آپ کو مقدم کرے گا۔اور اس دنیا میں بھی وہ اپنے فضلوں اور برکتوں سے آپ کے دامن بھر دے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعہ ہفت روزہ النصر 6 دسمبر 1985 و ضمیمہ ماہنامہ خالد دسمبر 1985ء) 280