تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 281
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع سالانہ مجلس شوری جماعت احمد یہ گیمبیا يد الله فوق الجماعة پیغام بر موقع سالانه مجلس شوری جماعت احمد یہ گیمبیا منعقدہ 24 نومبر 1985ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم پیارے عزیزم داؤ د احمد صاحب حنیف السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کے خط سے معلوم ہوا کہ جماعت احمد یہ گیمبیا سالانہ مجلس شوری منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس مشاورت کو بہت برکتوں سے نوازے اور جماعت احمد یہ گیمبیا کے لئے ترقیات کا ایک سنگ میل ثابت فرمائے۔آمین۔اللہ تعالیٰ جماعت مومنین کی ایک نمایاں شان یہ بھی بیان فرماتا ہے کہ جب وہ اپنا کوئی اجتمائی پروگرام مرتب کرتے ہیں تو دعا کے ساتھ اور آپس میں مشورہ کے ساتھ مرتب کرتے ہیں۔اور جب مومنوں کی جماعت مشورہ کرتی ہے تو اس کے فیصلوں کو اللہ تعالیٰ برکتوں سے معمور کر دیتا ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:۔يد الله فوق الجماعة پس یہ مجلس، وہ مجلس ہے، جس پر خدا تعالیٰ کی برکتوں اور نصرتوں کا ہاتھ ہے۔اس لئے کہ آپ خدا تعالیٰ کی جماعت کی ترقی، اس کی عظمت اور اس کے محبوب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سر بلندی کے لئے ایک پروگرام مرتب کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ کرے کہ اس کے دین کی سر بلندی کے لئے آپ کا مشورہ ، آپ کی رائے اور آپ کی ہر سوچ دعاؤں کے سانچے میں ڈھل کر خدا تعالیٰ کے حضور قبولیت کا شرف پائے۔اور جماعت احمد یہ گیمبیا ہر لحہ اپنی تعداد میں بھی اور اپنے اخلاقی ، روحانی اور تربیتی میعار میں بھی ترقی کرتی چلی جائے۔اور یہ ترقی ضر میں کھاتی ہوئی اپنی انتہائی منازل طے کرنے لگے۔آمین 281