تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 279
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت، احد بی سرینام صحابہ رضی اللہ عنہم کے نمونے پر چلنے کا وقت قریب آگیا ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سرینام منعقد ہ24 نومبر 1985ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على۔له الكريم پیارے بھائیو اور بہنو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ سرینام اپنا سالانہ جلسہ منعقد کرنے کی توفیق پا رہی ہے۔میری دعا ہے کہ یہ جلسہ ہر پہلو سے کامیاب اور بابرکت ہو۔آمین۔پیارے عزیز و اسید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو خدا تعالیٰ جس نمونہ پر اس جماعت کو قائم کرنا چاہتا ہے، وہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا نمونہ ہے“۔اسی طرح حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 310) صحابہ کا نمونہ اختیار کرنا چاہیے کہ وہ فقر و فاقہ اٹھاتے تھے اور جنگ کرتے تھے۔ادنیٰ سے ادنی معمولی لباس کو اپنے لیے کافی جانتے تھے اور بڑے بڑے بادشاہوں کو جا کر تبلیغ کرتے تھے۔لملفوظات جلد 5 صفحہ 319) الغرض یہ وہ پاک جماعت تھی، جس نے اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی سر بلندی اور اس کی اشاعت اور غلبہ کے لیے وقف کر رکھا تھا۔عسر ہو یا یسر جنگی ہو یا آسائش، ہر موقع پر اور ہر حال میں وہ خدا تعالیٰ کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں کوشاں رہتے تھے اور کسی صورت میں بھی تبلیغ اور دعوت الی اللہ سے نہیں رکھتے تھے۔279