تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 275
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ پیغام بر موقع اجتماع مجلس انصار الله اسلام آباد پاک کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو پیغام بر موقع اجتماع مجلس انصاراللہ اسلام آباد پاکستان منعقدہ 09نومبر 1985ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود میرے پیارے انصار بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله بركاته آپ کی طرف سے مجھے خوشی کی خبریں پہنچتی رہتی ہیں۔اسی طرح یہ پڑھ کر بھی خوشی ہوئی کہ مجلس انصار اللہ اسلام آباد کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ کرے کہ یہ با برکت اجتماع خدا تعالیٰ کے افضال اور برکات سے معمور ہو۔انصار اللہ اور اسلام آباد یہ دونوں نام آپ کو آپ کے مقام اور ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔کہ آپ اسلام کی زندگی اور غلبہ کے لئے اللہ تعالٰی کے مامور کی مدد کرنے والے لوگ ہیں۔جس طرح مسیح موسوی کی آواز پر حواریوں نے نحن انصار اللہ کہا تھا اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے ان کے لئے آسمان سے مائدہ اتارا تھا، اسی طرح دنیا نے ایک بار سی محمدی کے انصار کو مشاہدہ کیا اور پہلے سے زیادہ عظمت، شان، ایمان اور استقلال کے مشاہدے کیے اور پھر عظیم الشان آسمانی مائندوں سے یہ جماعت سرفراز کی گئی۔اس کے پیچھے وہ الہی تقدیر کار فرما ہے، جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام یوں فرماتے ہیں کہ وو خداوند کریم نے بارہا مجھے سمجھایا کہ ہنسی ہوگی اور ٹھٹھا ہوگا اور لعنتیں کریں گے اور بہت ستائیں گے لیکن آخر نصرت الہی تیرے شامل حال ہوگی اور خدا دشمنوں کو مغلوب اور شرمندہ کرے گا۔چنانچہ براہین احمدیہ میں بھی بہت ساحصہ الہامات کا انہی پیشگوئیوں کو بتلا رہا ہے اور مکاشفات بھی یہی بتلا رہے ہیں۔چنانچہ ایک کشف میں، میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے سامنے آیا اور وہ کہتا ہے کہ لوگ پھرتے جاتے ہیں۔تب میں نے اس کو کہا کہ تم کہاں سے آئے؟ تو اس نے عربی زبان میں 275