تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 274
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 نومبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو کہ اے خدا! یہ تھوڑی سی جماعت میں نے تیار کی تھی تیری عبادت کرنے والوں کی۔میری ساری محنتوں کا پھل ہے یہ۔اور تو کہتا ہے کہ کائنات کا پھل ہے یہ ، اگر آج یہ لوگ مارے گئے تو پھر تیری عبادت کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہوگا۔اس قسم کے عبادت کرنے والے آپ بن جائیں تو اللہ کے اس پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں آپ کو بھی پہنچ رہی ہوں گی۔وہ خدا کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم آج بھی اس لحاظ سے زندہ ہے۔آج بھی وہ دعا آپ کے حق میں خدا کو یہ واسطہ دے گی کہ اے خدا! اگر یہ عبادت گزار بندے تیرے ہلاک ہو گئے یا نا کام مر گئے تو پھر کبھی تیری دنیا میں عبادت نہیں کی جائے گی۔کیسے ممکن ہے پھر کہ آپ کو وہ فتح اور ظفر کا دن نصیب نہ ہو۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 1 88 898) 274