تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 261
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام فرمودہ 27اکتوبر 1985ء قوم اور ملک میں جنت تبھی آتی ہے، جب مائیں خود داعیہ الی اللہ ہوں پیغام فرمودہ 27 اکتوبر 1985ء برموقع نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ نائیجیریا الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عزیز لجنہ اماءاللہ نائیجیریا ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ سن کر خوشی ہوئی کہ لجنہ اماءاللہ نائیجیر یا اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو آپ سب کے لئے علمی، اخلاقی اور روحانی ترقیات کا موجب بنائے اور بہت برکتوں سے نوازے۔لجنہ اماءاللہ کی بنیاد حضرت المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تریسٹھ سال قبل 1922ء میں رکھی تھی۔جبکہ دوسری ذیلی تنظیمیں برسوں بعد قائم کی گئیں۔یہی وجہ ہے کہ لجنہ اماء اللہ کی تربیتی علمی تبلیغی خدمات کا زمانہ دوسری تنظیموں سے زیادہ ہے۔اس عرصہ میں بعض اوقات وہ احمدی مردوں سے اپنی قربانی میں اس قدر بڑھ گئیں کہ خلفائے مسیح موعود علیہ السلام نے بہت خوشنودی کا اظہار فرمایا۔جماعت احمد یہ ایک ایسی عظیم اور مقدس منزل کی طرف گامزن ہے کہ بظاہر اس کی راہیں گو پر خار ہیں مگر خدا تعالیٰ کی تقدیر، اس کی تائید اور اس کے افضال و انعامات ہر لمحہ جماعت کے شامل حال ہیں اور اس منزل کو مزید روشن اور قریب تر کرتے چلے جاتے ہیں۔میں لجنہ اماءاللہ نائیجیریا کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دعوت الی اللہ، تبلیغ اور محض اللہ اپنے اوقات عزیز کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔آج یہی سب سے اہم فریضہ ہے۔اپنے آپ کو قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کریں اور اس کے نور سے نہ صرف اپنے قلوب کو بلکہ تمام معاشرہ کو منور کریں۔یہی وہ حربہ ہے، جس پر اسلام کی زندگی موقوف ہے۔261