تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 260
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ غانا تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم گزشتہ تین سال سے غانا سے جب بھی کوئی وفد آتا ہے، بار بار اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔پس بڑی شدت کے ساتھ اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ غانا کا ہر بوڑھا اور جوان داعی الی اللہ بن جائے۔کیونکہ غانا میں ابھی تک دعوت الی اللہ کی وہ تصویر نہیں ابھری، جو افریقہ کے دوسرے ممالک میں ابھر رہی ہے۔اگر غانا کا ہر احمدی دعوت الی اللہ میں مصروف ہو جائے گا تو خدا کے فضل سے غانا دنیا کے عظیم ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا اور اس کے نتیجہ میں عظیم ترین برکتیں اسے نصیب ہوں گی۔اگر آپ کو اسلام سے محبت ہے، تب بھی اور اگر وطن سے محبت ہے، تب بھی، دونوں طرح آپ کا فرض ہے کہ مؤثر داعی الی اللہ بن جائیں اور دعاؤں سے مدد مانگیں۔انشاء اللہ آپ کے سارے کام آسان ہو جائیں گے۔اور اس دنیا میں بھی آپ عزت پائیں گے اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظریں آپ پر پڑیں گی۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روز والنصر یکم نومبر 1985ء ضمیمہ ماہنامہ مصباح نومبر 1985ء) 260