تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 262
پیغام فرمودہ 27 اکتوبر 1985ء وو تحریک جدید - ایک البی تحریک حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔بچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا، جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔لیکن ابھی ایسا نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے رو کے رہے۔جب تک محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہمارے سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے، جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔اور یہی وہ چیز ہے، جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے“۔فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد 103 صفحه 10,11) اسلام کی زندگی کے لئے جس طرح اللہ تعالیٰ آپ کے مردوں کو کام کی توفیق دے رہا ہے، آپ نہ صرف ان کے دوش بدوش بلکہ اس مہم میں ان سے آگے نکلیں۔اور کوئی بستی ایسی نہ ہو کہ جہاں اسلام کا پیغام نہ پہنچے۔کوئی گھر ایسانہ رہے کہ جو خدا تعالیٰ کی توحید کے نور سے منور نہ ہو۔دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو اس عظمت کے ساتھ ادا کریں کہ خدا تعالیٰ کے پیار کی نظر آپ پر پڑے اور آپ کو اور آپ کی اولادوں کو دین و دنیا کی خوش بختیوں سے مالا مال کر دے۔ایک اور اہم امر یہ ہے کہ اپنی اولاد کی ایسے شاندار طریق پر تربیت کریں کہ وہ تو حید کے عاشق اور دین کے بچے خادم بن جائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:۔الجنة تحت اقدام الامهات که جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ در حقیقت قوم اور ملک میں جنت تبھی آتی ہے، جب مائیں خود داعیہ الی اللہ ہوں۔خود خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتی ہوں اور اس کے احکام کے مطابق اپنی اولادوں کی اعلیٰ رنگ میں تربیت کرنے والی ہوں۔اور اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ بالآخر دنیا میں توحید کا قیام اور دین واحد پر عالمی اجتماع کی جنت مستورات کی کوششوں سے ہی وجود میں آئے گی۔262