تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 258
خطبہ جمعہ فرمودہ 25اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم آپ نے بات پہنچائی تھی، فرمایا: پہنچ گئی۔فرمایا: جس کو تم خرچ نہیں کر سکتے ، وہ بھی قبول ہو گیا میرے حضور اور ہر حال ، ہر صورت سے میں واقف ہوں۔پھر میں اسے تمہاری طرف لوٹانا شروع کرتا ہوں، تمہاری اصلاح کے ذریعے ، جو کچھ تم خرچ کر رہے ہو۔گویا اپنی ذات پر خرچ کر رہے ہو۔پھر میں واپس بھی کر دیتا ہوں اور سارا اجرا بھی باقی پڑا ہوا ہے، جو آخرت میں تمہیں عطا کروں گا۔اس کا اس اجر کے ساتھ ان معنوں میں کوئی تعلق نہیں کہ اس کھاتے میں سے نفی ہو رہا ہو کچھ۔یہ سودے ہیں، جو آج خدا کے فضل سے جماعت کر رہی ہے۔جب اس پہلو سے دیکھیں ،سعادتیں ہی سعادتیں ہیں۔۔کتنا عظیم احسان ہے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ ایسے لوگ پیدا کئے ، جو نہ ختم ہونے والے لوگ ہیں۔اور اس ظالمانہ دور میں پھر ان کو دوبارہ پیدا کر دیا، حضرت مسیح موعود کے ذریعے۔یہ قوت قدسی اس مز کی نفس کی ہے، جسے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔پس درود بھی بھیجیں بے شمار، کثرت کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی اور ان نیک لوگوں پر بھی سلام بھیجیں، جن کو خدا تعالیٰ قربانیوں کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔اور ان کے لئے بھی دعائیں کریں، جن کے دل میں نذریں پیدا ہورہی ہیں اور خدا کی ان پر نظر ہے اور توفیق کے لئے دعا مانگیں کہ خدا تعالیٰ ان کو اپنی دلی تمنائیں پوری کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر دفتر چہارم کا اعلان کرنا تھا۔(حضور نے اس پر استفسار فرمایا ) کتنے سال کے بعد دفتر کا اعلان ہوتا ہے؟ انیس سال کے بعد تو یہ بیسواں سال ہے؟ میں ہو چکے ہیں، ہمیں سال گزر چکے ہیں، دفتر سوئم پر اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم دفتر چہارم کا اعلان کریں۔اس دفتر سے مراد یہ ہے کہ ہر نئی نسل جو ہیں سال کے بعد پیدا ہو کر بڑی ہو رہی ہے یعنی پورا میں سال کے عرصہ میں کامل بلوغت تک پہنچ جاتی ہے، ان کے لئے نئے کھاتے شروع ہو جائیں اور نئے سرے سے نئی فہرستیں تیار ہوں۔خاص طور پر پاکستان سے باہر بھی بہت گنجائش ہے، تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد بڑھانے کی۔اس لئے آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق دفتر چہارم کا بھی اعلان کرتا ہوں۔آئندہ سے جو بھی نیا چندہ دہندہ تحریک میں شامل ہوگا ، وہ دفتر چہارم میں شامل ہوگا۔باہر کی دنیا میں خصوصیت کے ساتھ بچوں کو، نئے احمدیوں کو ، نئے بالغ ہونے والوں کو اس میں شامل کریں۔معمولی قربانی کے ساتھ ایک بہت عظیم الشان اعزاز آپ کو نصیب ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 870851) | 258