تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 259
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ غانا الہی سلسلوں میں حقیقی عزت اور بڑائی کا پیمانہ ماہ و سال نہیں بلکہ تقویٰ ہوتا ہے پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ غانامنعقدہ 26،25اکتوبر 1985ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود میرے پیارے انصار بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجلس انصارالله غانا اپنا نیشنل اجتماع 25 26 اکتوبر کو ٹیچی مان میں منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بے شمار برکتوں سے بھر دے اور آپ سب کو اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔آمین پیارے بھائیو! اپنی عمر کے لحاظ سے آپ اپنی جماعت کے بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں۔لیکن ہمیشہ یادرکھیں کہ الہی سلسلوں میں حقیقی عزت اور بڑائی کا پیمانہ ماہ و سال نہیں بلکہ تقویٰ ہوتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنفُسِكُمْ پس آپ تقویٰ کی راہوں پر قدم ماریں اور اپنی آئندہ نسلوں کی تعلیم وتربیت کا خیال رکھیں۔آپ کی بڑائی کا اثر آپ کے بعد آنے والے چھوٹوں پر پڑے گا۔پس آپ متقیوں کے امام بہیں۔غانا میں صرف جماعت کی تربیت ہی نہیں بلکہ سارے نانا کی تربیت کی ذمہ داری بھی آپ پر ہے۔اگر آپ غانا کی جماعت کو اچھی جماعت بنادیں گے تو اس کے نتیجہ میں اچھے مبلغ پیدا ہوں گے۔ساری قوم کو سنبھالنا کوئی معمولی ذمہ داری نہیں ہے، اس لئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں افسوس که نا نا تبلیغ میں بھی پیچھے رہ گیا ہے۔غانا کے عوام اور خواص ، جس طرح جماعت سے محبت رکھتے ہیں، ان کا آپ پر حق ہے کہ ان تک احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچایا جائے۔میں خصوصیت سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں۔مگر افریقہ کہ بعض چھوٹے ممالک بڑی تیزی سے آگے نکل رہے ہیں۔259