تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 256
خطبہ جمعہ فرموده 125 اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم وہی بہت وسیع ہیں۔حیرت انگیز رنگ میں جماعت کے بچے، عورتیں، بوڑھے، جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔میں ان کا ذکر بھی کر دیتا رہا ہوں، جماعت کے علم میں آئے اور تحریک پیدا ہو۔اور بعض دفعہ ذکر نہیں بھی کرتا تا کہ اخفاء کا حق بھی پورا ہو جائے۔کیونکہ اگر مسلسل ذکر کیا جائے تو اس سے بعض کمزور طبیعتوں میں یہ رحجان بھی پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے کہ وہ سمجھیں کہ بڑی شہرت ہورہی ہے، ایسی قربانیوں کی ، ہم بھی قربانیاں کریں اور ہمارا نام بھی نمایاں طور پر لوگوں کے سامنے آئے۔اگر چہ میں نام لینے سے عموماً احتراز کرتا ہوں مگر پھر بھی وہ لوگ نمایاں ہو جاتے ہیں اور اس بات کا رحجان پیدا ہوسکتا ہے۔تو مجھے احتیاط کرنی پڑتی ہے۔کبھی دل چاہتا ہے کہ کثرت سے ان قربانیوں کا ذکر کروں جماعت میں مشتہر ہوں اور نئی تحریکیں دلوں میں پیدا ہوں۔کبھی اخفاء سے بھی کام لینا پڑتا ہے تا کہ آیت کے اس مضمون کو بھی ملحوظ رکھا جائے کہ اگر تم اس کو چھپاؤ گے تو فھو خیر لکم یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہوگا۔کیونکہ اصلاح نفس کے لحاظ سے چھپی ہوئی قربانی کا درجہ کھلی قربانی کے مقابل پر زیادہ ہوتا ہے۔تو اس وقت میں ان کا ذکر نہیں کرتا، وقت کے لحاظ سے بھی اور ویسے بھی۔مگر یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ بچے کیا اور بوڑھے کیا اور عورتیں کیا اور مرد کیا، اس کثرت کے ساتھ ایسی عظیم الشان قربانیاں دے رہے ہیں کہ بعض دفعہ ان کے خطوط پڑھتے ہوئے بے اختیار آنسو چھلکنے لگتے ہیں۔دل سے دعائیں نکلتی ہیں ان لوگوں کے لئے ، رشک آتا ہے ان پر کہ کیسی غربت کے حالات میں کیسی تنگی کے حالات میں محض ابتغاء وجه الله خدا کے چہرے کی رضا حاصل کرنے کے لئے ، خدا کے نام پر قربانیاں دیتے چلے جارہے ہیں اور نہیں تھکتے۔حیرت انگیز جماعت ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے۔کوئی اس کی مثال نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ اس جماعت کو ہمیشہ پہلے سے بڑھ کر ترقیات کے مقام پر فائز فرما تا چلا جائے۔قدم آپ نے اٹھانے ہیں لیکن فائز اللہ فرمائے گا۔قدم آپ نے اٹھانے ہیں لیکن مراتب اللہ کی طرف سے نصیب ہوں گے۔اس لئے اپنی نیتوں کو صاف کر کے خدا کی طرف بڑھتے رہیں۔مالی قربانیوں میں پہلے سے زیادہ ارادے باندھیں۔اگر توفیق نہیں ہے تو نذر کے پہلو کو یاد رکھیں۔یہ عجیب مضمون ہے، عجیب شان ہے اس آیت کی کہ جتنا آپ غور کریں، اس کا مضمون پھیلتا چلا جاتا ہے، ہم نہیں ہوتا۔نذر کا مضمون ان غریبوں کے لئے بیان ہو گیا، جن کو وقتی طور پر توفیق نہیں ہے تمنا ئیں لئے پھرتے ہیں دلوں میں۔فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب : 24) 256