تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 216
خطبہ جمعہ فرمودہ 104اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم میں سے اکثر آپ جانتے ہیں پاکستان میں جو نسبتا کم پڑھے ہوئے بچے تھے، وہی باہر نکلے ہیں۔اور بعض ان میں سے ایسے ہیں، جو بمشکل ٹوٹی پھوٹی جرمن بولتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے ان کو تبلیغ کے ذریعے مخلص فدائی احمدی عطا کر دیئے ہیں۔اس لئے کہ ان کے دل میں محبت ہے، دعا گو ہیں اور جوش اور محبت کے ساتھ بات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔جو نہیں سمجھا سکتے ، اس کے لئے لٹریچر دے دیتے ہیں، کیسٹ مہیا کر دیتے ہیں۔تو ایسے ذرائع بن چکے ہیں، کیسٹ ہیں، وڈیو ہیں ، لٹریچر ہے ہر قسم کا تو اس کے ذریعے یہ آپ کی کمی پوری ہو سکتی ہے۔صرف دل میں ایک طلب ہونی چاہئے اور طلب کے ساتھ بے قراری چاہئے۔عام معمولی طلب نہیں۔پھر ایک دعا ہو بے قراری کی کہ اے خدا! ہمیں کوئی پھل دے، ہم بے کار بیٹھے ہوئے ہیں۔جب تک تو ہمیں روحانی اولا د عطا نہیں فرماتا، ہمیں چین نہیں آئے گا۔جب تک تبلیغ میں یہ رنگ نہیں آتا ، اس وقت تک تبلیغ کامیاب نہیں ہو سکتی۔اس لئے یہ رنگ پیدا کریں۔متعد دمرتبہ میں نے جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ تبلیغ کو روحانی اولاد کے رنگ میں دیکھیں اور اس کے لئے وہ رحجان پیدا کریں، جو ایک ماں کو بچے کی خواہش کے لئے ہوتا ہے۔ایک طبعی بات ہے کہ ہر عورت کو بچے کی خواہش ہوتی ہے۔اور جس کو بچہ نہ ہو رہا ہو، اس کی بے قراری بعض دفعہ دیکھی نہیں جاتی۔مجھے تو اس طرح پتہ ہے کہ مجھے خط آتے ہیں۔دعا کے بعد اللہ تعالیٰ انہیں اولاد بھی عطا فرما دیتا ہے اور پھر ان کے جو خط ہیں، وہ پڑھنے والے ہوتے ہیں کہ کس طرح وہ خدا کی حمد کے گیت گاتیں اور کس طرح شکر ادا کرتی ہیں۔یہ ہے وہ اصل تڑپ، جو جب تک تبلیغ میں منتقل نہ ہو جائے ، اس وقت تک صحیح معنوں میں آپ کی دعاؤں میں جان نہیں پیدا ہوگی۔اس لئے یہ فیصلہ کریں دل میں کہ آپ نے روحانی طور پر صاحب اولا دہونا ہے۔اور پھر اپنے دن گئیں کہ کتنے دن ضائع ہو گئے اور جو بقیہ وقت ہے، اس کو میں کس طرح استعمال میں لاؤں کہ مجھے خدا تعالیٰ اپنی روحانی اولا د عطا کر دے۔پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی تبلیغ کا رحجان ہی بالکل اور ہو جائے گا، آپ کی اندرونی طور پر ایک کا یا پلٹ جائے گی۔اس لئے تبلیغ کرنی ہے تو ہر احمدی کو کرنی پڑی گی۔اپنے ماحول میں کریں، اپنے دوستوں میں کریں، نئی دوستیاں اس خاطر بنائیں، تعلقات بنانے کے لئے بالکل مستعد اور تیار رہا کریں۔جہاں موقع ملے کسی سے بات کرنے کا بہانہ بنایا اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کر لئے اور پھر تبلیغ شروع کر دی۔یہ چیزیں ہر جگہ ہونی چاہئیں۔مگر سپین میں خصوصیت کے ساتھ اس لئے کہ یہاں ہزاروں، لاکھوں گرجے ایسے ہیں، جو پہلے مسجدیں ہوتی تھیں۔نظر پڑتی ہے تو بعض اوقات جی چاہتا ہے، چینیں 216