تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 204 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 204

خطبہ جمعہ فرمودہ 27 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم بڑا دخل ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ بعض دعائیں ، جن کے متعلق خدا نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ضرور سنوں گا، ان میں سے ایک مظلوم کی دعا ہے۔کیونکہ وہ مظلومیت کے دور میں سے گزر رہے ہیں، اس لئے یہ جو کچھ ہوائیں چل رہی ہیں، یہ بھی ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔مجھے بعض دفعہ خدا کی رحمت کی یہ ہوائیں یوں لگتا ہے، میرے پیارے بھائیوں کی آہیں چل رہی ہیں۔یہ ہوا ئیں نہیں چل رہیں، وہی آہیں ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نے رحمت کی ہوا میں تبدیل فرما دیا ہے۔ان کے آنسو ہیں، جو خدا کے فضلوں کی بارش بن کر برس رہے ہیں۔اس لئے ان کے لئے بھی آپ دعائیں کریں۔باقی دنیا پر ان کا احسان ہے کہ نہایت درد ناک حالات میں نہایت صبر کے ساتھ انہوں نے گزارے کئے ہیں اور دعائیں کر کر کے آپ کے حالات تبدیل کر رہے ہیں۔خدا کی رحمتوں کی بارشیں ساری دنیا میں برس رہی ہیں، اس لئے ہمارا فرض ہے، هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمان: 61) کہ اپنے ان مظلوم بھائیوں کے لئے بہت کثرت سے دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے دن بھی بدلے اور ان پر بھی اس کثرت کے ساتھ خدا کی رحمتیں نازل ہوں کہ ان کو اپنے ماضی کی قربانیاں ان رحمتوں کے، ان فضلوں کے مقابل پر بالکل حقیر اور بے معنی دکھائی دیں۔میں حیران ہوں کہ ہم نے تو کچھ بھی قربانی نہیں کی ، پھر خدا نے اپنے فضل کیوں نازل فرمائے ہیں۔اس لئے جب آپ دعائیں کریں تو پھر ان کے لئے بھی دعائیں کریں۔اور پھر یہ سلسلہ انشاء اللہ تعالیٰ اسی طرح ایک دوسرے کے لئے رحمتوں کا سلسلہ بنتا چلا جائے گا۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 814799) 204