تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 205 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 205

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبه جمعه فرموده 104 کتوبر 1985ء تبلیغ کرنی ہے تو ہر احمدی کو کرنی پڑے گی خطبہ جمعہ فرمودہ 04 اکتوبر 1985ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جو گذشته خطبہ جمعہ میں نے زیورک دیا تھا، اس میں، میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ چونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑا بھر پور سفر گزررہا ہے اور اس خطبہ میں وقت کے لحاظ سے یہ یمکن نہیں رہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سفر کے حالات بھی بیان کروں، اس لئے انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں سوئٹزر لینڈ کے حالات کے بیان سے اپنے خطبے کا آغاز کروں گا۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہو چکا ہے، یہ سارا سفر اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو پورا ہوتے دیکھتے ہوئے گزرا ہے کہ خدا کی زمین وسیع ہے۔اور اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ کے بندوں کی زمین بھی وسیع ہے۔اور دنیا کی کوئی طاقت خدا کے بچے بندوں کی زمین کو تنگ نہیں کر سکتی۔اس وعدے کو پورا ہوتے جماعت بارہا دیکھ چکی ہے۔ہر دفعہ جب دشمن نے جماعت کی زمین کو تنگ کرنے کی کوشش کی، اللہ تعالیٰ نے اسے نئی وسعتیں عطا فرمائیں۔اور یہ سفر تو بالخصوص انہیں نظاروں میں گزر رہا ہے۔میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ نہ صرف یہ کہ ظاہری زمینیں اللہ تعالٰی وسیع عطا فرما رہا ہے بلکہ روحانی لحاظ سے بھی تبلیغ کے نئے نئے امکانات روشن کرتا چلا جا رہا ہے۔نئے خطوں میں خدا تعالیٰ جماعت کے پودے لگا رہا ہے، نئی قوموں میں پودے لگا رہا ہے، نئی قبولیت کے دروازے کھول رہا ہے۔اور ایسے ایسے دل اس تیزی کے ساتھ مائل ہو رہے ہیں کہ جن دلوں کے متعلق وہم بھی نہیں آسکتا تھا کہ مدتوں کی کوشش کے بعد بھی وہ دل پسیجیں گے۔بعض اوقات تو دیکھتے دیکھتے چند گھنٹے کے اندراندر کایا پلٹ جاتی ہے۔میں نے جماعت کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ یہ کیفیات ایسی ہیں، جو انسانی ذرائع کے بس کی بات نہیں ہے۔اللہ مقلب القلوب ہے، سوائے خدا تعالیٰ کے دلوں پر کسی کو کوئی قدرت حاصل نہیں۔آنا فان دل بدل جایا کرتے ہیں محبتیں نفرتوں میں بدل جاتی ہیں، نفرتیں محبتوں میں بدل جاتی ہیں۔مگر اس پر محض اللہ کا تصرف ہے۔اور قرآن کریم خوب کھول کر اس بات کو آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اے محمد تیرا بھی اختیار نہیں ہے دلوں پر۔205