تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 203 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 203

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 27 ستمبر 1985ء تو دیکھیں اب دنیا کی عقل میں یہ بات انہونی ہے۔اس کا تعلق ہی کوئی نہیں۔موسم بگڑ۔ہوئے ہیں، فضا میں خشکی ہے۔زمیندار کہتے ہیں، کن نہیں پڑ رہا یعنی پھل نہیں پڑ رہا۔یہ کیفیت ہر کھیت کی برابر ہے۔ایک ہی طرح کی زمینیں ہیں اور دو نفلوں کا ان سے کیا تعلق؟ کیا فضا میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے؟ کیا زمین میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے؟ مگر جو خدا ہر تقدیر کا مالک خدا ہے، اس تک جب بات پہنچ جائے اور وہ فیصلہ کرلے کہ میں نے اس بندے کی بات قبول کرنی ہے۔تو پھر انہی حالات میں قوت کی ایک نئی لہر پیدا ہو جاتی ہے۔ہر چیز وہی رہتی ہے لیکن پھل میں فرق پڑ جاتا ہے۔تو یہ جماعت کے تجربہ کی باتیں ہیں۔ایک لمبے وسیع تجربہ کی باتیں ہیں، کوئی ایک دو آدمی کے تجربہ کی بات نہیں۔آپ کو میں بار بار سمجھا رہا ہوں، جب بھی کوئی مشکل ہو یا تبلیغ کرنے کو دل نہیں چاہتا۔اگر تبلیغ پر دوست مائل نہیں ہوتا یا شرم آتی ہے کہ میں ایک ساتھی سے، جس سے ساری عمر کے اور طرح کے تعلقات ہیں، اس سے تبلیغی بات کیسے کروں گا، دعا کریں۔دعا کریں تو وہ تبلیغ کی بات چھیڑ دے گا۔میرا یہ ذاتی تجربہ ہے کہ بعض دفعہ بعض لوگوں کو تبلیغ کرنے کے لئے حالات نفسیاتی لحاظ سے بڑے سنگین ہوتے ہیں۔لیکن دعا کے نتیجہ میں اس کا دل اس طرف مائل ہو جاتا ہے۔اور بہت سے لوگ خطوں میں آج کل مجھے یہی لکھتے رہتے ہیں کہ سفر کر رہے تھے ، سوچ رہے تھے کہ کیا کریں؟ کس طرح لوگوں کو مائل کریں؟ دعا کی تو دوسرے نے خود بات چھیڑ دی اور اس کے نتیجہ میں تبلیغ شروع ہو گئی۔تو جو آخری مرکزی نقطہ ہے، اول بھی در اصل وہی کہنا چاہئے اور آخر بھی وہی، وہ یہ ہے کہ دعا کی طرف توجہ کریں۔اور پھر خاص طور پر دعا کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ پہنچے گا کہ جب آپ کی دعا قبول ہوگی۔اور وہ ضرور ہوتی ہے تو پھر آپ کو خدا سے محبت بڑھے گی، اس سے پیار بڑھے گا۔ایک زندہ نشان بن کے پھریں گے۔پھر یہ دہریت کا ماحول آپ کو متاثر نہیں کر سکے گا۔کوئی آکے آپ کو دلائل دے گا تو آپ کہیں گے تم پاگل ہو گئے ہو، مجھ سے میرا خدا تعلق رکھتا ہے، پیار کرتا ہے، میں اس کی محبت کا اظہار دیکھ چکا ہوں۔ناممکن حالات میں میری باتیں سنتا ہے۔تم کس دنیا کی باتیں کر رہے ہو۔مجھے سمجھانے آئے ہو کہ خدا نہیں ؟ بڑا فرق پڑ جاتا ہے، دعا کے نتیجہ میں۔خدا کودیکھنا ایک اور بات ہے اور نظریاتی طور پر کسی خدا پر ایمان لانا، یہ بالکل اور چیز ہے۔اس لئے آپ بہت کوشش کے ساتھ جدوجہد کے ساتھ تبلیغ کریں۔لیکن دعا کے بغیر آپ کو کوئی توفیق نصیب نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالی ساری جماعت کو توفیق عطا فرمائے۔دعا میں ایک بات اور کہنی چاہتا تھا کہ جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں، خدا کی خاص رحمتیں ، خدا کے جو فضل نازل ہوتے اس وقت آپ دیکھ رہے ہیں، ان میں پاکستان کے مظلوم احمدیوں کی دعاؤں کا بہت 203