تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 11
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1985ء اسلام کے نمائندے کے طور پر جماعت تمام مذاہب سے برسر پیکار ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1985ء۔۔پس جماعت احمد یہ تو خدا کے فضل سے قیام پاکستان سے پہلے قائم ہو چکی تھی اور تمام دنیا میں پھیل چکی تھی۔پاکستان بننے کے بعد تو تم نہیں پھیلے۔چنانچہ امریکہ میں 1920ء میں با قاعدہ مشن قائم ہو چکا تھا۔انگلستان میں 1913ء میں مشن قائم ہوا۔یہ جگہ جہاں آپ اس وقت بیٹھے ہوئے ہیں، 1920ء میں خریدی گئی۔انگلستان کے پہلے مبلغ حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب رضی اللہ عنہ تھے۔غانا اور نائیجریا، مغربی افریقہ میں 1921ء میں مشن نے کام کرنا شروع کیا۔مشرقی افریقہ میں 1896ء یعنی بیسویں صدی سے بھی پہلے جماعت احمدیہ قائم ہو چکی تھی۔ویسے باقاعدہ مشن 1934ء میں کھولا گیا۔ہنگری، پولینڈ اور چیکوسلواکیہ میں 1930ء میں تبلیغی مراکز کھولے جاچکے تھے۔اسی طرح پین ، اٹلی اور البانیہ میں بھی 1936ء میں مشن قائم ہوئے۔برما میں بھی 1935ء میں تبلیغی مشن قائم کیا گیا۔غرضیکہ آپ کو سارے عالم کا جائزہ لیں تو یہ امر بخوبی سمجھ میں آجاتا ہے کہ جماعت احمد یہ تو خدا کے فضل سے مدتوں پہلے اکناف عالم میں پھیل بھی چکی تھی۔اور دنیا میں کیا کام کر رہی تھی ؟ اب یہ حصہ رہ گیا ہے۔تو اب اس کو بھی میں بیان کر دیتا ہوں۔اور اس سلسلہ میں ایسے ایسے لوگوں کی رائے آپ کو سناتا ہوں، جن کی آراء پر تمہیں اعتماد کرنا پڑے گا۔یہ احمدی تو نہیں مگر اس کے باوجود حق بات ان کی زبان پر جاری ہو رہی ہے۔چنانچہ اخبار زمیندار نے دسمبر 1926ء میں لکھا:۔ہم مسلمانوں سے دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دنیا میں اپنے دین مقدس کو پھیلانے کے لئے کیا جد و جہد کر رہے ہیں؟ ہندوستان میں سات کروڑ مسلمان آباد ہیں، کیا ان کی طرف سے ایک بھی قابل ذکر تبلیغی مشن مغربی ممالک میں کام کر رہا ہے؟ ( مگر لکھنے والے کو پتہ نہیں تھا کہ ابھی تیل دریافت نہیں ہوا۔ناقل ) گھر بیٹھ کر احمدیوں کو برا بھلا کہہ لینا نہایت آسان ہے لیکن اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یہی 11