تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 12 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 12

اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 22 مارچ 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم ایک جماعت ہے، جس نے اپنے مبلغین انگلستان میں اور دیگر یوروپین ممالک میں بھیج رکھے ہیں۔کیا ندوۃ العلماء، دیو بند، فرنگی محل اور دوسرے علمی اور دینی مرکزوں سے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تبلیغ واشاعت حق کی سعادت میں حصہ لیں؟ کیا ہندوستان میں ایسے متمول مسلمان ہیں، جو چاہیں تو بلا دقت ایک ایک مشن کا خرچ اپنی گرہ سے دے سکتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہے لیکن افسوس کہ عزیمت کا فقدان ہے۔فضول جھگڑوں میں وقت ضائع کرنا اور ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنا، آج کل کے مسلمانوں کا شعار ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ اس بے راہ قوم پر رحم کرے۔( زمیندار دسمبر 1926ء) اور انقلاب 02 مئی 1930ء لکھتا ہے:۔دو تبلیغی مذہب والے کو اس چیز کی نشر و تبلیغ کی دھن ہوتی ہے، جس کو وہ سچا سمجھتا ہے" پھر لکھتا ہے:۔د مسلمانوں کی موجودہ خوابیدہ حالت کو دیکھ کر ماننا پڑتا ہے کہ ان کے پاس حق ایک شمہ برابر نہیں ہے۔ورنہ کیا وجہ ہے، انہیں تمام عالم میں نشر واشاعت کی دھن نہیں۔ان کے مقابلہ میں ایک اکیلی جماعت احمد یہ ہے، جس کے مخالف نہ صرف تمام دیگر مذاہب ہیں بلکہ مسلمانوں کی انجمنیں بھی خاص اسی جماعت کے در پئے ایزار رہتی ہیں۔لیکن باوجود اس کے یہ چھوٹی سی جماعت دن رات اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اسلام کی نعمت سے خود ہی لطف اندوز نہ ہو بلکہ ساری دنیا کو فائدہ اٹھانے کے قابل بنا دے۔اب دیکھیں کس طرح ان کا جھوٹ کھل جاتا ہے۔مزعومہ قرطاس ابیض میں نقشہ یہ کھینچ رہے ہیں کہ احمدی ساری دنیا میں مسلمانوں کے اندر فساد پھیلانے کے لئے پھیلے ہیں۔پاکستان میں چونکہ فساد نہیں کروا سکے ، اس لئے بیرونی ملکوں میں پھیل گئے۔اور 1953ء کے بعد یہ برآمد ہوئے پاکستان سے انس الله وانا اليه راجعون۔نه تاریخ کا ان کو کوئی پتہ ہے، نہ دنیا کے حالات کی کوئی واقفیت ہے اور نہ عقل۔یہ رسالہ ان کی جدید تحقیقی کوششوں کا نچوڑ ہے۔اس کی تو دو کوڑی کی بھی حیثیت نہیں ہے۔اور واقعات کیا ہیں؟ خود ان کے اخبارات، جن کا احمدیت سے کوئی تعلق نہیں، وہ لکھتے ہیں کہ دنیا کے سارے مذاہب جماعت احمدیہ کے دشمن ہیں۔کیونکہ اسلام کے نمائندے کے طور پر جماعت تمام مذاہب سے برسر پیکار ہے۔اور پھر ظلم کی 12