تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 158
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ایک موقع پر فرمایا تھا: یہ کام میرے دل میں اس قدر اس کے لئے جوش ہے کہ اگر مجھے اپنے کپڑے بھی بیچنے پڑیں تو تب بھی میں لگا دوں گا۔لیکن جماعت کو اللہ نے اتنا اخلاص بخشا ہے کہ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محاورے کے طور پر یہ استعمال ہوتی ہیں باتیں عملاً اس کا موقع نہیں پیش آتا۔لیکن تمنا کے لحاظ سے یہ بات درست ہے کہ خصوصیت کے ساتھ خلیفہ وقت کو تو ایسا عشق ہے جماعت کی ترقی کے ساتھ کہ اگر اس کی ساری محنتیں کسی عمارت کو وسعت دینے میں خرچ ہو جائیں اور وہ عمارت چھوٹی ہو جائے تو اس کو یہ افسوس نہیں ہوگا کہ میری محنتیں ضائع گئیں۔وہ نہال ہو جائے گا اس بات پر ، وہ خدا کے حضور قربان ہو گا خوشی کے ساتھ ، الحمد للہ ہماری محنتوں کو پھل لگ گیا۔تو اس لحاظ سے دعائیں کریں کہ یہ جو مرکز لوگوں کو آج بڑا نظر آ رہا ہے اور حقیقتا اس وقت تو ہمیں بڑا نظر آرہا ہے، یہ دیکھتے دیکھتے چھوٹا ہو جائے اور بڑی تیزی کے ساتھ جماعت یہاں ترقی کرنے لگے۔اس وقت جب تک یہ ہمیں بڑا دکھائی دے رہا ہے، موجودہ مقامی جماعت کی ضرورتوں سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے، اس وقت تک میرے ذہن میں دو، تین منصوبے ہیں، جو امکانا ہم جائزہ لیں گے۔اگر قابل عمل ہوئے تو انشاء اللہ ان پر عمل کیا جائے گا۔ایک تو یہ کہ ہمیں بچوں کے لئے ایک بہت اچھے سکول کی ضرورت ہے۔اور اگر یہاں کی حکومت ہمیں اجازت دے کہ ہم اپنے اساتذہ باہر سے لاسکیں تو یورپ کے احمدی لڑکوں کے لئے یہاں سکول کھولنے کا بہترین ماحول ہے۔کوئی جرم نہیں ہے ارد گرد، بہت ہی Peacefull پر امن ماحول ہے اور ایسی اچھی فضا ہے کہ وہ صحت مند انسانی مزاج پر اور عادتوں پر وہ صحت مند اثر ڈالنے والی ہے۔اس لئے بچوں کے اس سے بہتر جگہ سکول کے لئے اور جگہ نہیں سوچی جاسکتی۔اور پھر ان کی رہائش کی ضروریات ہر قسم کی پہلے ہی موجود ہیں۔تو بچوں کا سکول یہاں اگر امکان ہوا، ہم جائزہ لیں گے تو وہ انشاء اللہ تعالیٰ یہاں کھولا جاسکے گا۔دوسرے اسے خاص طور پر واقفین عارضی کے لئے میں سمجھتا ہوں، استعمال کرنا چاہئے۔لوگ سیر کے لئے باہر جاتے ہیں اور سیر کے لئے جتنی ضروریات انسان کی ہوتی ہیں، وہ ساری یہاں پوری ہو سکتی ہیں۔اس لئے یوروپین احمدی انگلستان کے، جرمنی کے یا دوسرے علاقوں کے وہ وقف عارضی کریں، بجائے سیر کرنے کے۔سیر اللہ تعالیٰ خود ان کی کروا دے گا یہاں۔اور یہاں اتنے Tourists آتے ہیں کہ ان کے لئے تبلیغ کے بھر پور مواقع ہیں۔رہائش ان کو مفت مہیا کی جائے گی ، جماعت کی طرف سے۔اور نہ پہلے واقفین عارضی کے لئے رہائش مہیا کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی تھی۔تو جو بھی خاندان خواہ کو کی ہوتی تھی۔جوبھی 158