تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 156 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 156

خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم گنجائش ہے اور نیچے جو ہال ہیں، ان کو شامل کر لیا جائے تو اس عمارت میں بھی ایک سو کی گنجائش ہے۔تو اس کو لئے امید ہے کہ چار سو پانچ سو تک یہاں مہمانوں کی گنجائش نکل آئے گی۔اور پھر ان کی ضروریات بھی ساری یہیں سے مہیا ہو جائیں گی، کسی نئی تعمیر کی ضرورت نہیں۔تو عملاً خدا تعالیٰ نے ایک یوروپین مرکز ہمیں عطا فر ما دیا ہے۔اور ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا، خریدتے وقت کہ کیا ہورہا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں، یہ ہالینڈ کے لئے خوش خبری ہے۔اگر ہالینڈ کو ضرورت نہ ہوتی اتنی وسیع جگہوں کی تو خدا تعالیٰ کو اتنی بڑی جگہ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔نہ ہم نے مانگی تھی اتنی بڑی جگہ، نہ وہم تھا کہ مل جائے گی۔یہ خود بخود تقدیر گھیر گھار کے یہ جگہ ہمارے لئے لے آئی اور تحفہ پیش کر دی ہے۔اتنی تھوڑی قیمت پر اتنا بڑا قبیل جانا۔پھر سو ایکڑ رقبہ ہے اس کا۔جو ہالینڈ کے لحاظ سے ایک بہت بڑا رقبہ ہے، خدا کے فضل کے ساتھ۔تو اس میں مجھے تو خدا تعالیٰ کی یہ تقدیر دکھاتی نظر آتی ہے کہ ہالینڈ میں انشاء اللہ جماعت کی ترقی ہوگی۔اور آثار اس کے نظر بھی آرہے ہیں۔ایک تو ہالینڈ کے جو احمدی Hollandish (اصلی باشندے ) ہیں، جو کچھ پیچھے تھے، بہت آگے آچکے ہیں اب۔اور تبلیغ کا سب کو شوق ہے اور فدائی ہیں اور متوازن ہیں، دینی Extremes نہیں ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ماحول اچھا ہے۔دوسرے ہالینڈ، جماعت احمدیہ کے معاملے میں عموماً بہت شریفانہ سلوک کر رہا ہے۔جو سب کمیشن (Sub Comission) جو معاملہ پیش کیا تھا جماعت کے متعلق اور اس سے پہلے جو ان کے مخفی اجلاس میں معاملہ در پیش تھا، اس میں مسلسل ہالینڈ نے جماعت احمدیہ کی حمایت کی ہے۔یہاں کے اخبارات بھی تعاون کرتے ہیں۔یہاں کی حکومت جس طرح بھی ممکن ہے، ان کے لئے ہمدردانہ رویہ رکھتی ہے۔تو جو لوگ خدا کے بندوں سے شریفانہ سلوک کیا کرتے ہیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ ان کو جزا نہ دے۔اور اس سے بہتر جزاء کوئی نہیں ہوسکتی کہ اللہ تعالیٰ اپنی ہدایت کے لئے ان لوگوں کو چن لے، ان پر فضل نازل فرمائے۔تو جو بنیا دیں قائم ہورہی ہیں، جو آثار مجھے دکھائی دے رہے ہیں اور جس رنگ میں ہالینڈ کے نوجوان احمدی خدا کے فضل سے منہمک ہو گئے ہیں تبلیغ میں، اس سے میں امید رکھتا ہوں کہ اس Complex کو اللہ تعالی جلد از جلد بھرنا شروع کر دے گا۔یعنی خالی عمارتیں استعمال میں آجائیں گی۔اور بھی کئی استعمال ہیں، جو اس وقت میرے ذہن میں ہیں۔156