تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 155 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 155

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبہ جمعہ فرمود 130 ستمبر 1985ء اس کے اوپر منزلوں میں دومنزلیں ہیں، ان میں بائیس کمرے ہیں رہائش کے لئے اور نہایت اچھے غسل خانے وغیرہ اور تمام دیگر ضروریات موجود ہیں۔جو بیچنے والے تھے، وہ حوصلے والے لوگ تھے۔چنانچہ پر دے بھی انہوں نے اسی طرح اچھے اور خوبصورت لٹکے ہوئے رہنے دیئے اور کوئی دوسرا سامان بھی اٹھا کر نہیں گئے کہ Cutlery تک انہوں نے ساتھ ہی مہیا کر دی۔کچن کی جتنی Appliances لگی ہوئی تھیں، وہ ساری اسی طرح لگی رہنے دی گئیں۔کوئی ایک حصہ بھی ایسا نہیں ہے، جو انہوں نے ہٹایا ہو یا جس کے پیسے زائد مانگے ہوں۔صرف قالین تھے، جو قانون کی مجبوری سے Remove کر کے ان کو جلانے پڑے۔کیونکہ جو پبلک بلڈنگ فروخت کی جائے ، یہاں کا قانون مطالبہ کرتا ہے کہ ان کے قالین نکال دیئے جائیں ورنہ بیماریاں منتقل ہونے کا خطرہ ہے۔وو 66 ساتھ ایک بہت بڑی وسیع بلڈنگ ہے، جسے ہم B بی کہتے ہیں۔یہ یہاں کی ایک بڑی پولیٹیکل پارٹی کے پاس فی الحال کرایہ پر ہے۔اور پاکستان کے لحاظ سے اتنی ہزار روپے سالانہ کرایہ ہے اس عمارت کا۔اور یہ بھی بہت وسیع عمارت ہے۔اس میں بڑے بڑے ہالز ہیں اور سر دست ہم ان کو قانونا واپس نہیں لے سکتے۔لیکن جب یہ مدت ختم ہو جائے گی تو پھر انشاء اللہ جماعتی استعمال میں آجائے گی۔ایک اور بہت بڑی بلڈنگ ہے، جس کو ہم سی کہتے ہیں۔یہ بلڈنگ اپنے رقبہ کے لحاظ سے اور گنجائش کے لحاظ سے ان سب سے بڑی ہے۔اس میں نو (۹) بڑے بڑے ہال ہیں، جنہیں اجتماعی رہائش گاہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔تین منازل ہیں اور کچن ان کے لئے الگ ہیں Toilets، ہر قسم کی سہولتیں ساتھ اور اس کے لئے ان کو مزید کسی تعمیراتی تبدیلی کی ضرورت نہیں، وہاں۔یعنی ہمارے ہاں سے جس طرح قیام کا رواج ہے یہاں ، چھوٹا سا ایک سالانہ جلسہ یہاں کیا جائے تو جلسہ سالانہ قادیان کے جو نقوش لوگوں کے ذہن میں موجود ہیں، جن کور بوہ میں بھی ہم نے زندہ کیا اور قائم رکھا ، خدا کے فضل سے وہی اب غیر ملکوں میں منتقل ہوتے چلے جارہے ہیں۔اور اسلام آباد میں بھی وہ نقوش منتقل ہو کر ثبت ہو چکے ہیں، اسلام آباد یو کے میں تو ہالینڈ میں بھی انشاء اللہ وہی نقوش یہاں ثبت ہو جائیں گے۔اور اسی طرز پر ہم یہاں رہائش اختیار کریں گے، جس طرح قادیان یار بوہ یا اب اسلام آباد میں شروع ہوئی۔تو اس لحاظ سے ہم زمین پر اگر Mattresses ڈال کر ان ہالوں کو استعمال کریں تو بعض کا اندازہ تو یہ تھا کہ پانچ یا چھ سو تک مہمان یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔لیکن میرا خیال ہے کہ تین سو یا چار سو کے درمیان 4 سو تک غالباً آسانی سے Accommodate ہو سکیں گے۔اب یہ بائیں کمرے جو او پر ہیں، ان میں بھی 66 کی 155