تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 154 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 154

خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم کے بسر کریں۔چنانچہ ہمارے ہمسائے میں ایک رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ ہیں، ایک ہمارے ہمسائے میں وہ Ambassador ہوتے تھے ہالینڈ کے کہیں۔وہاں سے ریٹائر ہوکر یہاں آئے ہوئے ہیں۔غرضیکہ ایسے لوگ ، جو ہالینڈ کی سوسائٹی میں Cream سمجھے جاتے ہیں، وہ جب اپنے کاموں سے فارغ ہوتے ہیں تو اس علاقے میں آکر بس جاتے ہیں اور ان کا رویہ بعض دوسری قوموں کے برعکس متکبرانہ نہیں۔کیونکہ میں نے دیکھا ہے، ایسے علاقے متکبر بھی ہو جاتے ہیں کیونکہ بڑے بڑے لوگ وہاں بستے ہیں۔ان کے اندر ایک سرکشی سی آجاتی ہے۔لیکن یہاں کے لوگ بڑے ہی Humble اور توقع کے بالکل برعکس بہت ہی خوش مزاج یعنی اپنے ہمسایوں کا خیال رکھنے والے ہیں۔چنانچہ میں مثال دیتا ہوں ہمارے ساتھ ہی ایک ریٹائرڈ Military Attache رہتے ہیں، جن سے پوچھا مبلغ نے کہ ہمارے بچوں کے لئے سکول چاہئے ، بتائیں کون سا؟ تو انہوں نے کہا: آپ فکر نہ کریں۔وہ بہترین سکول جو تھا ، وہاں ان کے بچوں کو خود ساتھ لے کر گئے اپنی موٹر میں اور وہاں داخل کروایا۔اور ان کی بیوی ابھی بھی یہاں سے بچے کو Collect کرتی ہے اور خود وہ سکول لے کر جاتے ہیں۔تو اتنے با اخلاق لوگ ہیں کہ ہمسائے کا ہر طرح سے خیال رکھنے والے اور پھر مذہبی علاقہ ہے۔حمید صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے سارے علاقوں میں یہ مذہبی مشہور ہے۔ان کا فکری رجحان مذہب کی طرف ہے۔پھر ان کو پھولوں سے بہت محبت ہے۔اس لئے آپ دیکھیں گے کہ بہت ہی خوبصورت گھر ہیں ارد گرد، خوب سجے ہوئے۔تو جس قسم کا ماحول جماعت احمدیہ کو چاہئے ، وہ سارا ماحول یہاں میسر ہے۔اور Complex اتنا بڑا ہے کہ جس عمارت میں یہ آپ بیٹھے ہوئے ہیں اس وقت یہاں نیچے بہت ہی بڑا کچن ہے، جو سینکڑوں کے لئے کھانا تیار کر سکتا ہے۔اس کے لئے سارا سامان موجود ہے۔وہ بھی اس قیمت کے اندر شامل ہے۔اور جس جگہ ہم بیٹھے ہوئے ہیں، جسے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے، اس کے ساتھ کھلے ہال اور موجود ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ اگر یہاں کی حکومت نے اجازت دے دی اور غالباً اجازت آسانی سے مل جاتی ہے کہ اندرونی تبدیلیاں کرلی جائیں۔تو کچھ اندرونی تبدیلیاں کر کے کچھ مسجد کا Symbol چھت کے اوپر تعمیر کر کے اسے کافی وسیع مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔عورتوں اور مردوں کو ملا کر یہاں کی ضرورت کے لحاظ سے میرا خیال ہے کوئی دو، تین سونمازی آسانی سے یہاں نماز پڑھ سکیں گے۔جب ہم اس کو شامل کر لیں گے اور اگر کچھ آگے بڑھنے کی اجازت دے دی گئی تو انشاء اللہ بہت ہی خوبصورت بڑی وسیع مسجد بن جائے گی۔154