تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 153
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمود 130 ستمبر 1985ء بہت بلند ہیں۔ان معیاروں کے مطابق تمام احتیاطیں برت کے نہایت ہی عمدہ عمارتیں تعمیر کی گئیں اور کچھ عرصہ تک انہیں بچوں کے لئے یہ عمارتیں وقف رہیں۔لیکن اس کے بعد حکومت نے ایک بہت بڑا کمپلیکس ان بچوں کے لئے یہاں سے قریب ہی ایک خوبصورت جگہ پر بنا دیا اور یہاں کے بچے اپنے طور پر جن کے ماں باپ فیس دیتے تھے، ان کو جب حکومت کی طرف سے سہولت مل گئی تو وہ سارے بچے یہاں سے اٹھا کر اس Complex میں لے گئے۔اب اس کی جو شکل رہ گئی باقی ، وہ ایسی تھی کہ بروکر (Broker) نے مجھے بتایا کہ اس میں کوئی اکیلا انسان چھوٹے خاندان والا ویسے ہی نہیں آسکتا تھا اور اتنے بڑے Complex کو سنبھالنا بہت مشکل کام تھا، اس لئے اس کی جو قیمت ہونی چاہئیے عمارتوں کے لحاظ سے، اس سے تقریباً تیسرے حصہ پر یہ فروخت کے لئے مہیا ہوگئی۔اور سودا طے کرانے والے ایجنٹ کہتا کہ جب میں نے آپ کی جماعت کا یہ اشتہار پڑھا کہ ہمیں اس قسم کی جگہ چاہئے تو اسی وقت پھر میں نے رابطہ کیا۔میں نے کہا کہ آپ کے لئے تو بنی بنائی جگہ موجود ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بغیر کسی دقت کے یہ سودا طے ہو گیا۔اسلام آباد کا جو علاقہ ہمیں ملا ہے، وہ بھی صاف نظر آرہا تھا کہ اس میں خدا تعالیٰ کی تقدیر گیر کر وہاں پہنچارہی تھی ، جہاں ہمیں ضرورت تھی۔اور بالکل غیر معمولی حالات میں وہ بھی خدا تعالیٰ نے عطا فرمایا۔اب یہ جو علاقہ ہے، ایک تو علاقہ بہت خوبصورت ہے اور ہالینڈ کا سب سے زیادہ علاقہ بلاشبہ ہر ایک بتانے والا یہی بتاتا ہے اور آج کل Tourist Attraction یعنی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ہمارے ارد گرد قریب ہی چند منٹ کے فاصلے پر یعنی چند منٹ کے چلنے کے فاصلے پر Camping Grounds ہیں، بڑی اچھی۔وہاں جماعت کے دوست جب اگر کسی بڑی ضرورت کے وقت یہاں ٹھہرنا چاہیں زیادہ تعداد میں تو یہ سہولت بھی خدا نے مہیا کر دی ہے ہمیں۔اور اس میں بنے بنائے چھوٹے چھوٹے مکان ہیں اور Camping صرف یہ نہیں Tents اپنے لے کر آئیں بلکہ مکان بھی مل جاتے ہیں وہاں اور بڑے اچھے Trailers (ٹریلرز وغیرہ ، ہر قسم کی سہولتیں اور بڑا سستا علاقہ ہے۔علاقہ اس لحاظ سے پھر اس کے ماحول میں بہت ہی شریف لوگ بستے ہیں۔اور جو سب سے زیادہ اہم چیز ہے، میری نظر میں وہ یہ ہے کہ ہمارے ہمسائے بہت شریف لوگ ہیں۔اکثر حصہ ایسے معمر لوگوں سے آباد ہے، جو امن اور سکینت چاہتے ہیں۔اور چاہتے ہیں ایسے خوش نما علاقے میں جا کے بسیں، جہاں کوئی ان کو تنگ نہ کرے۔اور وہ آخری ایام مزے سے بغیر کسی ذہنی الجھن 153