تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 140
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اگست 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم کے نتیجہ میں جو خدا تعالیٰ کے وعدے تھے، ان کو ہم پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔اور ظاہری طور پر جولوگ دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے لئے اب تفصیل سے بیان کرنے کا تو وقت نہیں مختصر میں آپ کو بتاتا ہوں، ایسی چیزیں، جو صرف ظاہری آنکھ کو نظر آسکتی ہیں، دنیا کے ہر ملک میں تبلیغی وسعت پیدا ہو گئی ہے۔دنیا کے ہر ملک میں بیعتوں کا گراف تدریجاً اونچا ہونا شروع ہو گیا ہے۔یعنی اتفاقی حادثے کے طور پر نہیں بلکہ پہلے سالوں کے مقابل پر نمایاں اونچا ہوا اور پھر اونچا ہوتا رہا اور ہرا گلا مہینہ پہلے سے زیادہ داعیان الی اللہ کی رپورٹیں لے کر آ رہا ہے۔ہر اگلا مہینہ ہمیں بتا رہا ہے کہ ہر ملک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔اور ہر ملک میں نئی جماعتیں قائم ہورہی ہیں۔نئے دیہات خدا تعالیٰ عطا کر رہا ہے، جہاں اس سے پہلے کبھی احمدیت داخل نہیں ہوئی تھی۔اور جب میں ہر ملک کہتا ہوں تو پاکستان اس میں شامل ہے۔کوئی دنیا کا ایسا خطہ نہیں، جو خدا تعالیٰ کے ان فضلوں سے خالی ہو۔اور وہ ممالک، جہاں پہلے ہمارے مشن قائم تھے، جہاں مسجدیں موجود تھیں ، وہاں خدا تعالیٰ بہت زیادہ وسیع زمینیں نئی عطا فرمارہا ہے۔نے مشن عطا کر رہا ہے، نئی مسجدوں کی جگہیں عطا کر رہا ہے۔یورپ میں ہی جو پچھلے ایک سال کے اندرنئی وسعتیں ملی ہیں، آپ ان کو دیکھیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ہر ملک میں خدا تعالیٰ نئے سامان پیدا کر رہا ہے، نئی جگہوں کے۔اور یہ سلسلہ جاری ہے بند نہیں ہوا۔اور پھر کلیہ نئے ممالک میں مشن کھولنے کی خدا توفیق عطا فرما رہا ہے، نئے جزیروں میں۔میں نے ابھی بتایا تھا کہ نبی کے قریب ایک جزیرے میں، اس سے پہلے بھی ایک دفعہ بتا چکا ہوں، خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک مبلغ ہمیں عطا کر دیا ہے۔اور ایسا خدا تعالیٰ کا تصرف ہوا کہ ایک صاحب نے مجھ سے ملنے کے لئے وقت مانگا۔ان کو وقت دینے سے دو دن پہلے مجھے نجی سے اطلاع ملی کہ فلاں جزیرہ ہے، اور وہاں مشن اگر قائم ہوتو بہت اچھی بات ہے۔وہاں عیسائی بھی ہیں اور فلاں فلاں بھی ہیں لیکن کوئی مسلمان نہیں ہے۔اور ساتھ ہی یہ بھی خدا کا تصرف ہے کہ اس جزیرے کے متعلق ایک مضمون بھی مجھے مل گیا اور دو دن کے بعد وہ صاحب جب ملاقات کے لئے آئے تو مجھے کہا کہ میں مشورہ کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا کیا مشورہ ؟ انہوں نے کہا جی کہ مشکل یہ ہے کہ مجھے میری فلاں ملک میں نوکری تھی ، بڑی اچھی تھی ، وہاں سے تو انہوں نے نکال دیا ہے ، United Nation میں، میں نے درخواست دی تھی۔اور United Nation نے یہ جواب دیا ہے کہ فلاں جزیرے میں ہمارے پاس نوکری ہے اور کہیں نہیں۔میں نے کہا مشورہ ؟ اس میں مشورہ کیا ، یہ تو اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔میں تو بیٹھا ہوا منتظر تھا کہ خدا کوئی رستہ دے تو ہم وہاں پہنچیں۔تو جاؤ اور مبلغ بنووہاں جا کر خدا کے فضل سے۔چنانچہ ان کو جاتے ہی خدا تعالیٰ نے کیتھولک 140