تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 141 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 141

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 اگست 1985ء عیسائیوں میں سے ایک بڑا اچھا پھل عطا کیا۔اور ان کے بیوی بچے پیچھے گئے تو انہوں نے ان کی بیوی بچوں میں تبلیغ کی ، اب وہ پورا خاندان خدا کے فضل سے احمدی ہو گیا۔ماریش کے قریب ایک جزیرہ ہے۔وہاں بھی خدا تعالیٰ نے عیسائیوں میں سے اور کیتھولک عیسائیوں میں، جو اپنے مذہب میں بڑے شدید ہیں، ان میں سے ایک نوجوان عطا کیا۔پھر اس کے ساتھ اور بیعتیں شروع ہو گئیں۔اور اب انہوں نے اصرار کیا ہے کہ ہمیں فوراً مشن قائم کر کے دیا جائے۔چنانچہ مرکزی نمائندہ اب جا کر وہاں دورہ کرے گا اور ان کو مشن انشاء اللہ تعالیٰ لے کر دے گا۔برازیل میں ہم بڑی دیر سے منتظر تھے کہ وہاں مشن قائم کیا جائے۔جنوبی امریکہ میں جماعت احمدیہ کا ایک بھی مشن نہیں تھا۔اگر چہ احمدی کچھ وہاں پہنچے ہوئے تھے لیکن مشن کہیں قائم نہیں تھا۔چنانچہ خدا کے فضل سے برازیل میں پہلا مشن قائم ہو گیا ہے۔اور اب ہم وہاں وسیع زمین کی تلاش کر رہے ہیں، جہاں انشاء اللہ نہایت ہی شاندار مسجد اور مشن ہاؤس قائم ہوگا۔بلکہ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے تو ارادہ یہ ہے کہ اتنی وسیع زمین ہو کہ بہت سے احمدی خاندانوں کو بھی وہاں آباد کیا جاسکے۔ایک احمدی گاؤں بن جائے اور وہاں اس کے امکانات ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی فضلوں کی بارش ہو رہی ہے، خدا ہم پر ایسے احسانات نازل فرمار با ہے ہم پر کہ ہر روز ہم خدا کے اس وعدے کو پورا ہوتے دیکھتے ہیں کہ وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ عام زمینیں دنیا کی تو دو طرفوں میں پھیلتی ہیں لیکن خدا کی زمین توشش جہات میں پھیل رہی ہے۔ہر لحاظ سے، ہر پہلو سے خدا کی زمین کو ہم وسعت پذیر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔اسلامی ممالک سے نئے رابطے پیدا ہوئے۔جہاں سب سے زیادہ کوشش کی گئی کہ اسلامی ممالک ہم سے بدظن ہو جائیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں آج یہ آپ کو عظیم خوشخبری سناتا ہوں کہ جنیوا میں جو Human Rights Sub-Commision اس مسئلہ پر غور کر رہا تھا کہ مذہبی طور پر جماعت احمدیہ کو مسلمان کہلانے کے حق سے محروم کر کے ان پر ظلم کیا گیا ہے اور اسی طرح دیگر مذہبی بنیادی حقوق چھین کر ان پر ظلم کیا گیا ہے، وہاں یہ کافی عرصے سے معاملہ زیر غور تھا۔جماعت انگلستان کے کئی مخلصین اس میں حصہ لے رہے تھے اور بھی جہاں تک ہمارا بس چلا ، ہم نے کوشش کی تو کل رات مجھے فون پر وہاں سے اطلاع ملی ہے کہ جو ریزولیوشن پاس ہوا ہے، اس میں اسلامی ملکوں نے ہماری تائید کی ہے۔اور دو ممالک، جن پر اپنی حکومتوں کا بڑا شدید دباؤ تھا یعنی پاکستان کی وجہ سے وہ اس موقع پر اٹھ کر باہر چلے گئے 141