تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 2

لام 2 اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 04 جنوری 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم ہوتی ہے۔بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔لیکن بار بار نوٹس چھوڑ کر بعض جگہوں سے آگے گذر کر جلدی میں ہی باتیں بیان کرنی پڑتی تھیں۔تا کہ کچھ اور اہم نکتے جو بعد میں آنے ہوتے ہیں، وہ رہ نہ جائیں۔تو یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ ایک جمعہ کے محدود عرصہ میں، میں یہ ساری باتیں بیان کر سکوں۔لیکن بعض پہلوؤں سے میں نے چند چیزیں صرف اخذ کی ہیں تا کہ جماعت احمدیہ کو جو شوق ہے، ہمیشہ سے خوشخبریاں سننے کا اللہ تعالیٰ ان کے دل راضی کرے اور ان کو بتائے کہ یہ جو گذشتہ سال گزرا ہے، یہ کسی لحاظ سے بھی پہلے سالوں سے کم نہیں آیا بلکہ بہت ہی زیادہ برکتیں لے کر آیا ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ تبلیغ کے معاملے میں جماعت میں ایک عظیم الشان ولولہ پیدا ہو گیا ہے پچھلے سال۔اور کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے، جہاں نئے نئے داعی الی اللہ پیدا نہیں ہور ہے۔اور کثرت کے ساتھ ان کی کوششوں کو پھل لگنے لگے ہیں۔نئی نئی جماعتیں خدا تعالیٰ نے عطا فرمائی ہیں۔نئے نئے ملکوں میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کا پودا لگایا ہے۔اور بعض ملکوں میں تو جماعتوں کے طور پر جس کو فوج در فوج کہتے ہیں، اس طرح لوگ داخل ہوئے ہیں۔اور چونکہ یہ صورت حال یعنی تبلیغ میں ایک نیا ولولہ اور نیا جوش ساری دنیا میں نمایاں ہے، اس لئے کسی ایک ملک کا نام تو نہیں لیا جاسکتا۔لیکن آپ چونکہ یورپ میں رہنے والے ہیں، اس لئے آپ کو آپ کے ملکوں کے متعلق میں بتاتا ہوں۔اور کیونکہ آپ میرے اوّلین مخاطب ہیں کہ انگلستان میں بھی یہ پاک تبدیلی بڑے نمایاں طور پر سامنے آرہی ہے۔اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی میرا یہ ارادہ تھا، خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق کہ کوشش کروں کہ ہر جہت سے گذشتہ سالوں کے مقابل پر اس سال دس گنازیادہ تبلیغ کی رفتار ہو جائے۔تو جہاں تک یورپ کا تعلق ہے، وہاں تو اللہ تعالیٰ نے یہ فضل پوری طرح حساب سے بھی بڑھ کر عطا فرما دیا۔انگلستان میں بھی گذشتہ سال کی نسبت دس گنا سے زیادہ تبلیغ میں اضافہ معلوم ہوا اور جرمنی میں بھی گذشتہ سال کے مقابل پر دس گنازیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اور دیگر ملکوں کی تمام تفاصیل تو میرے سامنے نہیں ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ میں ابھی یورپ کے سفر سے بھی آیا ہوں، حیرت انگیز طور پر نو جوانوں میں تبلیغ کی لگن اور جوش ہے۔اور طبیعتیں مائل ہو رہی ہیں اس طرف۔اس لئے میں خدا کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ یہ جس کام کی بنیاد پڑگئی ہے کہ ہر احمدی تبلیغ کرے، اس کے نتائج اب انشاء اللہ تعالیٰ اس طرح نہیں آگے بڑھیں گے کہ ایک سے دو ہو جائیں اور دو سے تین اور تین سے چار بلکہ جیسا کہ میری دلی تمنا ہے اور دعا ہے، یہ آپس میں ضرب کھانے لگ جائیں گے۔انشاء اللہ دو سے چار اور چار سے آٹھ اور آٹھ سے سولہ اس رفتار سے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس کے بغیر ہمارا چارہ نہیں ہے۔