تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 944
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 09 نومبر 1984ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک آج کے بعد سے یہ گائے میری نہیں ہے۔جب تک آپ اس کو سنبھال کر یا بیچ کر انتظام نہیں کر لیتے ، اس وقت تک جو دودھ میں اس سے لوں گی، اس کے پیسے ادا کروں گی۔عجیب دیوانے لوگ ہیں۔دنیا تو تصور بھی نہیں کر سکتی کہ احمدی کیا ہے؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟ وہ تو آپ کے ظاہر کو بھی نہیں پہچانتی۔آپ کے باطن میں کیسے اس کی نگاہیں اتر سکتی ہیں؟ ایک بچی کا بہت پیارا خط آیا۔کہتی ہے: (Cassette) کیسٹ چل رہی تھی، عورتوں کی قربانیوں کے، جو آپ واقعات بیان کر رہے تھے، چھوٹی بچی ہے، وہ کہتی ہے کہ میرے دل میں عجیب تڑپ اٹھی اور میں نے اپنی ماں کو کہا کہ امی آپ کے دل پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔کہتی یہ کہتے کہتے ، جو میری نظر اٹھی تو دیکھا کہ ماں اپنی بالیاں اتار رہی ہے اور روتی چلی جارہی ہے۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ میں نے اپنی ماں پر بدظنی کی تھی۔وہی بالیاں اس کے پاس تھیں۔اور ادھر بیٹی کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوئی، ادھر وہ ماں کے ہاتھ پہلے ہی اس طرف اٹھ چکے تھے۔یہ قوم ہے، جس کو ظالم ہٹائیں گے۔خدا کی قسم آپ نہیں مٹ سکتے۔آپ ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔یہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روحیں ہیں، جو آپ کے اندر زندہ ہو رہی ہیں۔یہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات ہیں، جو آپ کو نئی زندگی عطا کر رہی ہیں ، ان کو خدا مٹنے دے گا۔یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، یہ ناممکن ہے۔ساری کائنات مٹ سکتی ہے لیکن احمدیت کی روح نہیں مٹ سکتی۔کیونکہ یہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی روح ہے اور خدا اس روح کو کبھی مٹنے نہیں دے گا“۔خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 641 تا 661) 944