تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 945
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم ارشاد فرموده 11 نومبر 1984ء دنیا کے تمام ممالک میں جماعتیں قرآن مجید حفظ کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں ارشاد فرموده 11 نومبر 1984ء سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے لنڈن میں 11 نومبر 1984 ء کی مجلس عرفان میں جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ ”دنیا کے تمام ممالک میں جماعتیں قرآن مجید حفظ کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں“۔اس ضمن میں حضور نے بتایا کہ " خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی بیرونی ممالک کے بچے حفظ قرآن مجید کی کلاس میں قرآن مجید حفظ کر رہے ہیں اور کچھ حفظ کر کے واپس جاچکے ہیں۔ان حفاظ اور دوسرے حفاظ کے ذریعہ جو پہلے سے موجود ہیں مختلف ممالک میں حفظ قرآن مجید کی کلاسوں کا انعقاد ہو سکتا ہے۔اس بارہ میں حضور انور نے احمدی خواتین کو قرآن مجید حفظ کرنے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ لڑکوں کی نسبت بچیوں کی دلچسپیاں اس نوعیت کی ہوتی ہیں کہ ان کے لئے قرآن کریم کے حفظ کرنے کے زیادہ مواقع ہیں۔ان کو ان سے فائدہ اٹھانے کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم دسمبر 1984ء) 945