تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 935 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 935

تحریک جدید- ایک الہی تحریک اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1984ء ساری کائنات مٹ سکتی ہے لیکن احمدیت کی روح نہیں مٹ سکتی دو خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1984ء ابھی پچھلے دنوں بہت زیادہ چرچا ہوا ہے، ابے سینیا میں یعنی حبشہ میں فاقہ کی آفات کا۔اور اچانک ٹیلی ویژن میں، ریڈیو میں، اخباروں میں بڑی شدت سے وہاں کے متعلق خبریں آنے لگی ہیں اور قومیں حرکت میں آئی ہیں۔یورپ حرکت میں آگیا ہے، امریکہ حرکت میں آگیا ہے، روس حرکت میں آ گیا ہے۔اور اس سے پچھلے سال سینی گال میں اور دوسرے ممالک میں اس قدر فاقے پڑے ہیں کہ جانور تباہ ہو گئے بھوک سے، انسان تباہ ہو گئے ، بچے مارے گئے۔اتنے خوفناک مناظر ہیں، اس زمانے کے، جو بعد میں تصویروں میں پیش کئے گئے کہ علاقے کے علاقے صحرا پنجروں سے بھرے پڑے ہیں۔جو جانور ایک ساتھ رہ نہیں سکتے ، بھوک کی شدت نے ان کو ایک انسانی زندگی کے انس کے نتیجہ میں اکٹھا کر دیا۔شیر بھی وہیں مرا پڑا ہے، بکری بھی وہیں مری پڑی ہے۔ہاتھی بھی وہیں مرا پڑا ہے، خرگوش بھی وہاں مرا پڑا ہے۔اور ان کے پنجر بتا رہے ہیں کہ ان میں یہ بھی استطاعت نہیں رہی تھی آخر پہ آ کر کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچا سکیں۔پانی نہیں تھا، جب پیاس کی شدت ہو جائے اور جسم نڈھال ہو جائے تو کھانے کی خواہش ہی باقی نہیں رہتی۔ہاتھیوں نے پاؤں سے گڑھے نکالے، کنویں نکالے، جس حد تک بھی ہاتھی کو استطاعت ہے اور وہ کافی گہرا گڑھا کھود لیتا ہے۔ان کے نکالے ہوئے کنوؤں سے مٹی چوس چوس کے جانوروں نے پانی پئے۔یہاں تک انسان وہاں پہنچتے رہے، وہ پانی بھی خشک ہو گیا اور کوئی قوم حرکت میں نہیں آئی۔نہ روس کو خیال آیا کہ اس طرح انسانیت بھوکوں مررہی ہے اور نہ امریکہ کو خیال آیا۔نہ یورپ کی تو میں جا گئیں۔اب افریقہ ایک حصہ میں صرف یعنی ابی سینیا میں جو بھوک پڑی ہے تو اچانک یہ بیدار ہو گئے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ وہاں ان کی سیاسی کشمکش چل رہی ہے۔دونوں گروہوں یعنی مشرق اور مغرب کی طاقتیں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کو پتہ ہے کہ آج جو ان کا پیٹ بھرے گا ، وہ اس کے غلام ہو جائیں گے، اس کے ساتھ اس کے سیاسی روابط بڑھ جائیں گے۔تو جب مغرب کو یہ پتہ چلا کہ روس نے کثرت کے ساتھ ٹرکس بھجوانے شروع کر دیئے ہیں اور کچھ گندم کے ذخائر 935