تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 934
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26اکتوبر 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک نہیں، بیچاروں کو۔وہ برعکس سمت میں دوڑ رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے۔جن کا قبلہ اور رخ اور ہو چکا ہو، وہ کیسے آگے نکل سکتے ہیں؟ وہ تو جتنا دوڑیں گے، اتنا زیادہ ہمارے فاصلے بڑھتے چلے جائیں گے۔ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہوش عطا فرمائے۔نیکی میں کسی نے مقابلہ کرنا ہے تو ساری دنیا کو چیلنج ہے ہمارا کسی سے ہم ڈرنے والے اور خوف کھانے والے نہیں۔اگر بدیوں کا مقابلہ ہے تو پھر تمہیں مبارک ہو۔ہم بہر حال اس میدان کے شیر نہیں ہیں۔اللہ تعالی ان بھائیوں کو بھی توفیق عطا فرمائے اور ہر آئندہ سال مجھے بھی توفیق بخشے کہ جماعت کے لئے نئی سے نئی ، تازہ سے تازہ خوشخبریاں پیش کر سکوں۔تاکہ دوسری طرف سے جو ان کو زخم پہنچتے ہیں، وہ نہ صرف مندمل ہوں بلکہ نئی خوشیوں کے پھول ان کے دلوں میں کھلتے رہیں۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 617-599) 934