تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 909 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 909

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 اگست 1984ء حضور نے فرمایا ہے کہ کچھ اپنے بچوں کے لئے بھی رکھو۔میں محض خدا کی ناراضگی کے خوف سے یہ نہیں اتارتی کہ نافرمانی نہ ہو جائے۔لیکن جو ہلکا زیور ہے، وہ اپنے بچوں کے لئے رکھ لیا ہے اور جو کچھ بھاری زیور تھا، وہ خدا کی راہ میں پیش کر دیا ہے۔ایک پرانے خادم سلسلہ، جو اکثر زندگی کا حصہ کلرک کے طور پر گزارتے رہے اور ابھی بھی کلرک کی او پر کی سطح کے آدمی ہیں۔وہ یہ لکھتے ہیں: اس وقت دل میں اپنے مولی کے ساتھ آپ کی تحریک میں مبلغ تیرہ ہزار روپے (13000:RS) جو میری ساری عمر کی کوڑی کوڑی پس انداز کی ہوئی رقم ہے، دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔میری یہ پس خوردہ رقم حاضر ہے، جس مرکز کے لئے چاہیں، خرچ کریں۔اور مجھے جمع کروانے کا ارشاد فرمائیں۔اللہ تعالیٰ میری یہ حقیر قربانی قبول فرمائے۔آئندہ بھی محض اپنے فضل سے مزید قربانیوں کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔یہ پس انداز کی ہوئی رقم کچھ رقم تو بچیوں کے وظیفوں کے تھی، کچھ تھوڑی تھوڑی اپنی بچت اور کچھ بڑے بچے کی دی ہوئی امداد، یہ سب اس لئے اکٹھی کر رہا تھا کہ دو بڑی بچیاں، جن کا نکاح جلسہ پر ہوا تھا، ان کا رخصتانہ کرنا باقی ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان بچیوں کے رخصتانے کا انتظام تو خود فرمادے گا۔لیکن یہ حیرت انگیز قربانیاں تو ایسی نہیں ہیں، جو خدا والوں کے سوا کوئی اس دنیا میں پیش کر سکے۔احمد بیت تو یوں لگتا ہے، ساری دنیا سے مختلف ایک اور قوم بن کر ابھری ہے۔اس زمانے میں اس دنیا کے لوگ ہی یہ نہیں نظر آتے۔اگر خدا نے ہمیں نہ بتایا ہوتا، اتنا پیارا پیارا محاوراد بیون تو ہم نہیں کہہ سکتے تھے کہ ان کو کیا کہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے اس قوم کا نام ربیون رکھ دیا ہے۔رب والے لوگ ہیں۔یہ دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگ نہیں۔ایک غریب استانی لکھتی ہیں: آپ کی باتیں سن کر دل ابھر آیا اور آنکھیں نم ناک ہوگئیں، قربانی کے لئے دل مچل اٹھا۔لیکن میرے پاس کوئی قیمتی چیز نہیں، جس کو جماعت کی نظر کر سکوں۔کوئی زیور نہیں، کوئی بینک بیلنس نہیں۔ہاں، ایک سفید پوشی کا بھرم ہے۔تمام اخراجات کے بعد میرے پاس ساٹھ روپے بچتے ہیں، جو کہ میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ چندہ دیا کروں گی۔روزانہ کھانے پینے کے اضافی اخراجات کو امرکافی حد تک ختم کرنے کی کوشش کروں گی۔قادیان کی لجنات کے متعلق مجھے ایک رپورٹ ملی ہے اور اس کا مجھے انتظار تھا۔کیونکہ جب تحریک جدید کی قربانیوں کا آغاز ہوا تھا تو قادیان کی مستورات کے غیر معمولی قربانی کے مظاہرہ کی توفیق ملی تھی۔اب تو بہت تھوڑی خواتین وہاں رہ گئی ہیں۔لیکن جتنی بھی ہیں، مجھے انتظار تھا کہ ان کے متعلق بھی 909