تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 817
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء پانچویں تجویز: مقامی زبانوں میں کیسٹس کی تیاری کے حوالے سے ممالک بیرون کی سکیم و کیسٹ سے متعلق جو میں نے کہا تھا، ایک شروع میں ہدایت یہ دی تھی کہ پہلے آپ بنیادی کیسٹس یہاں تیار کروائیں کسی ایک زبان میں اور بعض خاص regions کوملحوظ رکھتے ہوئے۔مثلاً عیسائیوں میں، اشترا کی لوگوں میں، جو د ہر یہ مزاج کے لوگ ہیں، ہندو کلچر والے لوگوں میں سکھوں کے لئے مختلف مذاہب، مختلف ممالک کو محوظ رکھتے ہوئے یہاں سیٹ تیار کریں۔پہلے اردو میں ماسٹر کیسٹ، پھر ان کو ٹرانسلیشن کروا کے باہر بھجوائیں اور ان ٹرانسلیشنز کو مجالس بنا کر وہاں پھر ریکارڈ کروائیں اور ان لوگوں کی زبان میں کروائیں، جو مقامی زبان بولنے والے لوگ ہیں۔اچھا ملکہ بھی رکھتے ہیں، ان کی آواز کی کوالٹی بھی ایسی ہے، جو کیسٹس میں جا کر بھی اچھی لگے۔تو یہ ہے، اصل سسٹم۔یہ جو چیزیں آپ نے بیان کی ہیں، یہ at random پیدا ہونے والی بیچ میں چیزیں ہیں۔ان میں سے جو جماعتوں میں آپ دیکھیں کہ مفید ہیں، ان کو بھیج دیں، ترجموں کے لئے۔لیکن یہ جو fundamental ماسٹر کیسٹوں کی تیاری ہے، اس پر ابھی پورا کام نہیں ہوا۔"" - مثلاً یہ جو آپ نے کہا کہ البانین میں، اب البانین والا کوئی اور چیز تیار کر رہا ہو، اور کوئی اور تیار کر رہا ہو۔ہر زبان کے لئے ایک نیا مضمون لکھا جائے ، یہ سسٹم ٹھیک نہیں۔البانین جب آپ کہتے ہیں تو آپ کے ذہن میں وہ مسلمان ہے، جو یوگوسلاویہ کا باشندہ ہے۔اس کے لئے مسلمانوں والے اعتراض جو ہیں، وہ ہی کام آئیں گے۔بنیادی طور پر البانین زبان میں آپ کو خاتم النبیین کے متعلق جماعت احمدیہ کا مسلک، وفات مسیح سے متعلق ، امام مہدی کی آمد، واقعہ جو ہو چکا ہے دنیا میں رونما۔اور کس طرح جماعت پہنچانی جائے؟ جماعت پر جو مظالم ہورہے ہیں اور یہ قائم ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے استقامت دکھا رہی ہے۔ایسی چیزیں جو تمام مسلمانوں میں مشترک ہیں، ان کے اوپر کیسٹس تیار کریں۔اس میں صرف یہ نہیں ہو کہ مسائل ، بلکہ مسائل کے لئے جو ماحول تیار کیا جاتا ہے، ان کو قبول کرنے کے لئے، واقعاتی شہادتیں، قبولیت دعا کے واقعات، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شخصیت۔اس رنگ میں ایک آپ تیار کر لیں، پھر وہ سب زبانوں میں ڈھل جائے گا۔انگریزی میں بھی ، افریقن زبانوں میں بھی۔پھر عیسائیت کو مد نظر رکھ کر ایک الگ سیٹ تیار کر لیں۔اس کو بھی پھر ڈھال دیں، اس طرح۔پھر آپ کیمونسٹ ممالک کوملحوظ رکھتے ہوئے۔اس میں خدا کا تصور، ایک تو ہے دلائل کے ذریعے پیش کرنا، اس سے وہ اتنے قابو نہیں آئیں گے۔کیونکہ یہ وہ ایک قسم کی Mechanical approach 817