تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 816
ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک نصائح اس میں شامل ہو گئیں ہیں۔ان کو باہر کی جماعتوں کو اس میں داخل کرانا چاہیے۔اور جو نصاب آپ نے کہا تھا، لجنہ بنائے ، اس میں ایک تو بنا بنا یا نصاب موجود ہے۔یہ تو ہر بچی، بچے کو تھہ بھی ملنے چاہیں اور تربیت کا حصہ بنا دینا چاہیے، ان خطبات کو۔تو بعض باتیں ہیں، جو محنت طلب ہیں۔اور ہمیں جدو جہد کرنی پڑتی ہے۔صرف انتظامی فیصلوں سے حل نہیں ہوں گئیں۔ایک مستقل جہاد ہے، شیطان کے خلاف۔ایک اچھے معاشرے کا قیام یہ کوئی معمولی بات تو نہیں ہے۔تو محنت کریں گے، انشاء اللہ اور کر رہے ہیں۔دعا بھی کریں، اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ ہمارا معاشرہ ایسا بن جائے کہ پھر اس کے حق میں بولنے کی ضرورت نہ پڑے۔وہ خود کشش کا موجب بن جائے۔غیروں کو آپ جتنا مرضی اسلامی معاشرے کی فضیلت کی باتیں بتائیں ، جب تک وہ یہ نہ دیکھیں کہ احمدی گھر زیادہ حسین ہیں، زیادہ دلکش ہیں۔وہ جنت " جس کے پیچھے ہم دوڑ رہے ہیں، وہ یہاں ملتی ہے۔اس وقت تک ہمیں عملاً کامیابی نہیں ہوسکتی۔۔اس سلسلے میں پہلے بھی ایک دو ممالک میں سوال اٹھے تھے، ان کو سمجھایا تھا کہ تعزیری کارروائی ایسا قدم ہے، جس سے پہلے حجت تمام ہونا ضروری ہے۔اگر رواجا ایک نرمی اختیار کی جاچکی ہو، اگر سالہا سال سے اور شرعاً بھی اس کے خلاف objection نہ ہو تو اس وقت تعزیر میں جلدی مناسب نہیں ہے۔سب سے پہلے تو سمجھانا ضروری ہے۔اس پر لٹریچر ہو، تقریریں ہوں، نوجوانوں کو براہ راست اپیل کی جائے دردناک طریق پر کہ تم یہ غیر ذمہ داری کی حرکتیں کرتے ہو ، سوچتے نہیں ہو کہ تمہاری اپنی بہنیں دیکھوں میں مبتلا ہوتی ہیں اور نقصان پہنچتا ہے۔اس رنگ میں ایک تو آپ پہلا phase نصیحت کا کریں۔پھر جب آپ یہ سمجھیں یا جس ملک کا امیر یہ سمجھے گا کہ اس نے نصیحت کا حق ادا کر دیا ہے اور اب ڈھٹائی کر کے کوئی یہ کام کرے تو کرے۔تو اس وقت وہ مرکز کو مشورہ دے کہ میرے نزدیک اب یہاں لازمی کر دینا چاہیے کہ کوئی احمدی لڑکا بغیر اجازت کے ہر گز غیر احمدی سے شادی نہ کرے۔اگر ایسا وہ کرے گا تو چونکہ وہ عہد بیعت سے پھر رہا ہے، اس لئے اس کو جماعت سے فارغ کر دیا جائے گا۔لیکن پہلے اس کے لئے یہ تیاری ضروری ہے۔ان خطوط پر کام شروع کریں، آپ اب واپس جا کر۔چوتھی تجویز مبلغین کے لئے مخصوص لباس، شیروانی وغیرہ ضروری ہو > یہ سب کچھ سننے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کوئی ایک لباس مقرر کر نا ضروری نہیں ہے۔دوسرے شیروانی کے تقاضے اپنے ہیں جو پورے نہیں ہوتے۔بڑا مشکل لباس ہے، کوئی آسان لباس نہیں ہے یہ۔تو چھوڑ دیتے ہیں اب اس کو۔816