تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 71 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 71

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات از مجلس عرفان منعقد ہ 1982ء تراجم کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ دوران دورہ ڈنمارک 1982ء سوال: کیا ہم امید رکھ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی مزید کتب کا انگریزی میں ترجمہ ہوگا ؟ جواب: ہاں مجھے اس بات کا علم ہے کہ کیا چیز آپ کو پریشان کر رہی ہے۔میں ان باتوں کی وضاحت کرتا ہوں اور انشاء اللہ آپ مطمئن ہو جائیں گے۔آپ کو علم ہوگا کہ اس غیر ملکی دورے پر آنے سے پہلے اور آپ کے ملک میں آنے سے پہلے میں نے صدرانجمن احمدیہ کو ، جو جماعت کا مرکزی ادارہ ہے، یہ ہدایت کی تھی کہ وہ ترجمہ کرنے کے ایسے مختلف مراکز کی نشاندہی کریں، جن میں دنیا کی تیرہ اہم زبانوں میں ترجمہ کیا جاسکے۔اور ان مراکز میں ترجمہ کرنے کے لئے ہر قسم کا بہترین ساز و سامان مہیا کیا جائے۔اس سلسلے میں ایک بلڈنگ بنائی جائے گی، جو موسمی ضروریات کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔اور اس میں مستقل طور پر ایسا عملہ ملازم رکھا جائے گا، جس کے سپر د اس کے سوا اور کوئی کام نہ ہوگا کہ وہ مختلف زبانوں میں اہم چیزوں کا ترجمہ کرتے رہیں۔ان میں ڈنیش زبان بھی شامل ہوگی۔اس لئے آپ انگریزی کی طرف کیوں جاتے ہیں؟ آپ ڈنیش زبان کے لٹریچر کا انتظار کیوں نہ کریں؟ اب آپ کو چاہیے کہ ایسے لوگ مہیا کریں، جو ڈ نیش کے ساتھ ساتھ اردو بھی جانتے ہوں۔پھر ہم آپ کو اتنی کتب مہیا کر دیں گے، جتنی آپ پڑھ سکیں اور پھر ان کو سمجھ بھی سکیں۔انشاء اللہ۔اور پھر اس کے بعد لٹر پچر کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ تمام دنیا کے لئے شروع کر دیا جائے گا۔سوال: سنا ہے کہ قاضی اسلم صاحب نے اپنی وفات سے پہلے ”حقیقۃ الوحی“ کا ترجمہ کر دیا تھا ؟ جواب: میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس بارے میں کیا ہوا۔قاضی اسلم صاحب نے نہ صرف حقیقۃ الوحی کا ترجمہ کیا بلکہ دو اور کتب کا بھی ترجمہ کیا۔جب وہ کتب بعض سکالرز کو دکھائی گئیں، ایسے سکالرز کو، جو ترجمے کے فن پر اتھارٹی سمجھے جاتے تھے ، انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اس ترجمے کا معیار وہ نہیں ہے، جو قاضی صاحب کے اس سے پہلے کئے گئے تراجم کا تھا۔قاضی صاحب کی عمر اس وقت بہت زیادہ ہو چکی تھی، جب انہوں نے ان کتب کے تراجم کئے۔چنانچہ کتب حضرت مسیح موعود کی اہمیت کے پیش نظر 71