تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 70
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک تھوڑی ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اصل اہمیت تو اس بات کو حاصل ہے کہ Productive cell کی طرح ہر احمدی میں بڑھنے اور پھیلنے کی استعداد اور جذبہ ہونا چاہیے۔اگر یہ استعداد اور جذبہ موجود ہو تو تعداد کا بڑھنا کوئی مشکل نہیں۔یہی بات میں نے سپینش احمدیوں سے کہی ہے۔میں نے انہیں بتایا ہے کہ اپنی کم تعداد سے مت گھبراؤ۔بلکہ Productive Cell بننے کی کوشش کرو۔اگر ہر احمدی ہر سال ایک فرد کو احمدی بناتا چلا جائے تو چند سالوں میں تعداد کہیں سے کہیں پہنچ سکتی ہے۔ایک اور اخبار نویس نے دریافت کیا، کیا قرآن میں کسی ہولناک عالمی جنگ کی پیشگوئی ملتی ہے؟ حضور نے بتایا:۔66 سورۃ طہ میں اور اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں آخری زمانہ میں نہایت ہولناک عالمی جنگ چھڑنے کی پیشگوئی موجود ہے۔اس میں خبر دی گئی ہے کہ یہ ایسی خوفناک جنگ ہوگی کہ بعض علاقوں سے زندگی کا نام ونشان مٹ جائے گا۔حضور نے اعلان فرمایا کہ پید رو آباد کے میئر (جناب میغیل گارسیا ) کی اجازت سے آج ہم پید رو آباد اور ربوہ کو دوسٹر سٹیز (Sister cities) جڑواں شہر قرار دیتے ہیں۔70 مطبوعه روزنامه الفضل 106 اکتوبر 1982ء)