تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 72
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم ارشادات از مجلس عرفان منعقده 1982ء حضور ( حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کو یہ مشورہ دیا گیا کہ جب تک ان پر نظر ثانی نہ ہو، ان کو شائع نہیں ہونا چاہیے۔قاضی صاحب کو جب اس بات کا پتہ چلا تو ان کی دل شکنی ہوئی اور انہوں نے ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ قائم کیا اور کہا کہ دیکھو، یہ بات ہوئی ہے، اس لئے براہ کرم تم ان سب تراجم کو سنبھال لو اور اس کی نگرانی کرو کہ یہ کتب اپنے وقت پر شائع ہو جائیں۔میں نے عرض کیا: بہت اچھا، آپ اور کتب کے تراجم کریں اور یہ سب مجھے پہنچا دیں۔چنانچہ میں نے یہ کتب حاصل کیں، جن کا انہوں نے ترجمہ کیا تھا اور حضور کی خدمت میں رپورٹ پیش کر دی کہ میں نے وہ سب کتب حاصل کرلی ہیں۔نیز میں نے حضور کا مشورہ چاہا کہ اب میں کیا قدم اٹھاؤں؟ حضور نے فرمایا: میں تمہیں ان تراجم پر نظر ثانی کا نگران بناتا ہوں۔اور اس بات کا بھی ذمہ دار بنا تا ہوں کہ یہ بتاؤ کہ آیا یہ تراجم درست ہیں اور ان کو اسی طرح شائع ہونا چاہیے؟ یہ حضور کا آخری حکم ان تراجم کے بارے میں مجھے موصول ہوا۔اس کے قریباً ایک، دوماہ بعد حضور فوت ہو گئے۔چنانچہ میں نے اب یہاں آنے سے پہلے یہ کام قاضی صاحب کے داماد مکرم آفتاب احمد خاں صاحب کے سپرد کیا ، جو پاکستان کے محکمہ خارجہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں اور کئی ممالک میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ان کا دینی علم تو اتنا گہرا نہیں مگر انہیں انگریزی پر بہت عبور حاصل ہے۔چنانچہ میں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ پہلے وہ خود یہ تراجم پڑھیں اور دیکھیں کہ انگریزی کے جدید محاورے کے لحاظ سے اس میں کہاں کہاں قلم لگانے کی ضرورت ہے؟ اس کے بعد ایک ایسے سکالر کے ساتھ مل کر کام کریں، جو حضرت مسیح موعود کی کتب اور عربی سے اچھی طرح واقف ہو۔ان کے ساتھ مل کر ان تراجم پر نظر ثانی کی جائے اور ان کو جلد از جلد چھپوانے کا کام کیا جائے۔انہوں نے یہ کام شروع کر دیا ہے اور مجھے یہ اندازہ دیا ہے کہ قریباً ایک سال کے اندر اندر ان کا کام مکمل ہو جائے گا۔( مطبوعہ روزنامه الفضل 17 مئی 1983 ء بحوالہ احمدیہ گزٹ شمارہ اپریل 1983 صفحہ 06, شائع کردہ جماعت احمد یہ امریکہ) 72