تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 795 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 795

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار الله مرکز به انصار اللہ کو زبا نہیں سیکھنے کے لئے با ضابطہ مہم چلانی چاہیے خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ 1983ء تشہد، تعوذ اور تسمیہ کے بعد فرمایا:۔”سب سے پہلے تو میں مجلس انصار اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ تقریب پیدا کی ، جس میں ہم باہمی محبت اور اخوت کے ماحول میں اکٹھے بیٹھ کر آج کھانا کھا ئیں گے۔ہر سال یہ تقریب ایک خاص رنگ رکھتی ہے اور اس میں شمولیت کا بہت لطف آتا ہے۔میرا خیال تو یہ تھا کہ میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ سے کل کے آخری خطاب میں سفر سے متعلق کچھ باتیں کروں گا۔پھر اس کے بعد بھی مجلس تحریک جدید کی طرف سے ایک تقریب ہے، اس میں بیان کرنے کے لئے بھی میں نے ایک حصہ ذہن میں رکھا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے سفر چونکہ بڑا مصروف تھا، اس لئے بہت سی ایسی باتیں ہیں، جو پھر بھی رہا جائیں گی اور یاد آتی رہیں گی۔اب بھی بعض دفعہ کچھ ایسی باتیں یاد آتی ہیں، جن کی طرف پہلے دھیان نہیں رہا ہوتا۔مگر جور پورٹیں شائع ہوں گی، ان میں انشاء اللہ تعالی رفتہ رفتہ بہت ساری باتیں احباب کے میں آجائیں گی۔اب جب ایڈریس میں یہ ذکر کیا گیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے زمین کے ایک کنارہ تک نہ صرف پہنچنے کی بلکہ وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی تو اس پر مجھے یاد آیا کہ یہ بھی کوئی باقاعدہ سکیم کے تابع نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے از خود ایسا انتظام ہوا کیونکہ ہمارا ارادہ وہاں جا کر محض وہ جگہ دیکھنا تھی اور دعا کرنا تھی۔اس سے زیادہ کوئی تبلیغی پروگرام میرے ذہن میں نہیں تھا۔لیکن وہاں پہنچنے کے بعد بلکہ عملاً چلنے سے پہلے ہی مجھے یہ بتا دیا گیا تھا کہ وہاں ایک سکول والوں سے ہم نے درخواست کی ہے کہ سکول میں ایک ایڈریس ہو جائے۔وہ چونکہ ایک سا چھوٹا سا جزیرہ ہے، اس لئے وہاں زیادہ بڑی جگہ نہیں۔وہی سکول ہی ہے، جو ان کی تعلیم کا مرکز ہے اور Intelligentia وغیرہ وہیں آتے ہیں۔تو ان کا یہ خیال تھا کہ بچوں سے مختصر آبات کی جائے اور وہ بھی عام نیکی کی سادہ سی باتیں بچوں کو سمجھانے کے لیے اس سے زیادہ کوئی ضرورت نہیں ہے۔لیکن جب سکول پہنچا تو ذہن میں ایسی کوئی بات 795