تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 796 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 796

خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک نہیں تھی۔لیکن تمہید از خود ہی ایسی بن گئی کہ بالآخر حضرت مسیح موعود کی تبلیغ پر جا کرتان ٹوٹی۔اور بچوں کی زبان میں آہستہ آہستہ سمجھاتے ہوئے ، میں نے دیکھا کہ بچوں کی آنکھوں میں بھی چمک ہے اور ماشاء اللہ وہ دیسی لے رہے ہیں۔اور جو بڑے آئے ہوئے تھے، ان میں ہندو بھی تھے اور عیسائی بھی تھے۔انہوں نے بڑی گہری دلچسپی لینی شروع کر دی اور کافی دلچسپ خطاب ہوا۔اور وہاں سب کی طرف سے بہت دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔چنانچہ میں نے انہیں ہدایت دی کہ جولوگ دلچسپی لے رہے ہیں، ان کے ADDRESSES لکھے جائیں اور بعد میں ان سے رابطہ رکھیں۔امید ہے کہ جماعت احمد یہ بھی ان سے رابطہ رکھے گی۔پس واقعہ اس زمین کے کنارے پر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی۔۔دوسرے وہاں جا کر ہمیں یہ تعجب ہوا کہ وہاں بھی پہلے سے ہی جماعت موجود تھی۔حالانکہ جماعتوں کی جو باقاعدہ رسی فہرستیں ہمیں دکھائی گئیں تھیں، ان میں جزیرہ تو یونی (TEVUNI) کا نام نہیں تھا کہ وہاں کوئی جماعت ہے۔مگر جب وہاں پہنچے تو وہاں با قاعدہ جماعت موجود تھی اور وہ اپنے محبت کے اظہار کے لئے ہار لے کر آئے ہوئے تھے۔ان میں مرد بھی تھے، عور تیں بھی تھیں اور ایک جوڑے سے متعلق تو علم ہوا کہ وہ وہاں بڑا اچھا مبلغ ہے اور کافی تبلیغ کر رہا ہے۔تو ان سے میں نے کہا: آپ یہاں ہمارے با قاعدہ رضا کار مبلغ ہیں اور ہم نے آپ سے پوری جماعت لینی ہے تو انہوں نے بڑی محبت اور خوشی سے کہا کہ ہاں ہم انشاء اللہ تعالیٰ تبلیغ کریں گے۔پس اللہ تعالیٰ خود ہی اپنی طرف سے جگہ جگہ انتظامات فرما رہا ہے۔لیکن جس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل ظاہر ہورہے ہیں، انہیں سمیٹنے کے لئے بھی تو پوری تیاری ہونی چاہئے۔جب پھل پکتے ہیں تو اس وقت بھی ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوا کرتی ہے۔پھل پکتے ہیں تو بغیر محنت کے ملنے شروع ہو جایا کرتے ہیں۔یہ درست ہے کہ بعض دفعہ صرف درخت کو جھنجھوڑ نا پڑتا ہے لیکن اس پھل کو سمیٹنا اور اس سے استفادہ کرنا بھی محنت چاہتا ہے، یہ مفت میں نہیں آجایا کرتا۔چنانچہ ہم نے امریکہ وغیرہ میں دیکھا کہ جب چیریز (CHERRIES) یا سٹرابری (STRAWBERRY) وغیرہ کی فصلیں پکتی ہیں تو وہاں ان کے لئے لیبر پرابلم ہے۔جو اتنی مہنگی پڑتی ہے کہ پھر لوگ وہ پھل خرید ہی نہیں سکتے۔وہ پھر ایسی لیبر لیتے ہیں، جیسے سکول کے طلباء وغیرہ اور انہیں یہ اجازت ہوتی ہے کہ وہاں جتنا چاہیں، کھائیں۔وہ مفت میں ہیں اور کسی کھاتے میں نہیں جاتا۔اس طرح 796