تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 794
پیغام بنام جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا تحریک جدید - ایک الہی تحریک دیا جائے تو احمدی اس طرح اٹھتے ہیں، جس طرح سویا ہوا شیر اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔اور ان کے جذبہ جوش خدمت کے نظارہ کو دیکھ کر انسان کا سر اپنے خدا کے حضور شکر اور حمد سے جھک جاتا ہے۔اتنی عظیم الشان جماعت اس مادی دنیا میں اس نے پیدا فرمائی کہ جبکہ ساری دنیا ایک بالکل مختلف مادی نظریہ حیات میں مبتلا اور ڈوبی ہوئی ہے، کس طرح جماعت کے دوست محبت اور خلوص سے ساتھ اپنی عزیزترین چیزیں اللہ تعالیٰ کے قدموں میں ڈالنے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔اور جہاں تک اس پہلو سے تو فیق کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ بعض دلوں کی توفیق اتنی بڑھا دیتا ہے کہ وہ سب کچھ دینے کے بعد ایک بے قراری محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے کافی نہیں دیا۔روتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں کہ اے خدا ! ہماری ظاہری توفیق کو بھی بڑھا تا کہ ہم اپنے دل کی تمنا ئیں پورا کرسکیں۔پس ساری جماعت کو تحریک کریں کہ دعاؤں کے ساتھ ، اخلاص کے ساتھ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دیں اور اس کی رضا حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔میں ایک دفعہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جولوگ چندہ عام نہ دے رہے ہوں، جو لوگ وصیت کرنے کے باوجود وصیت کے تقاضے پورے نہ کر رہے ہوں ، ان کو اس تحریک میں شامل نہیں کرنا۔ہاں، جو اپنے حالات کی بناء پر اجازت حاصل کر کے شرح سے کم چندہ عام دے رہے ہوں ، ان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ طوعی چندوں اور اس قسم کی تحریکات میں شامل ہونے کی توفیق پائیں۔والسلام مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 1 3 اگست 1983 ء) 794