تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 793
تحریک جدید- ایک الہی تحریکہ مشن ہاؤسز و مساجد فنڈ پیغام بنام جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا بسم الله الرحمان الرحيم پیغام بنام جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود مکرم امیر و مبلغ انچارج صاحب جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک وقت تھا کہ جماعت کینیڈا کا اپنا کوئی مشن ہاؤس نہیں تھا۔پھر خدا تعالیٰ نے فضل کیا اور توفیق عطا فرمائی کہ بعض جگہوں پر مشن ہاؤسز قائم ہو گئے۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ضرورتوں کے تقاضے بڑھتے گئے مگر چندوں کی مقدار اتنی نہیں بڑھی۔نتیجہ یہ ہے کہ ان مشن ہاؤسز کی خرید وغیرہ کے سلسلہ میں جماعت کینیڈا پر 4,50,000 ڈالر سے زائد قرض ہو چکا ہے۔ابھی بہت سی Expansions ہونی باقی ہیں۔اور نئی جگہوں پرمشن ہاؤسز کا قیام بھی ضروری ہے۔اس کے لئے کسی پہلی جائیداد وغیرہ پرانحصار کرنا غلط ہے۔جماعت کینیڈا کو چاہیے کہ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور ایک نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ مشن ہاؤسز و مساجد فنڈ کے لئے اپنی توفیق کے مطابق قربانیاں پیش کریں۔اس کے لئے عام تحریک کی جائے۔ہر فر د جماعت کو اس میں شامل کیا جائے۔ہر برانچ کے ذمہ ایک مقررہ رقم لگائی جائے اور با قاعدہ پروگرام کے مطابق اس تحریک کو کامیاب کیا جائے۔موجودہ حالات کے پیش نظر میں سمجھتا ہوں کہ تین سال کے اندر اندر اس فنڈ کے لئے جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا چھ لاکھ ڈالر جمع کرے۔آپ کے لئے میر اوہی پیغام ہے، جو جماعت احمدیہ امریکہ کے احباب کے لئے ہے۔آگے بڑھیں، اپنی کمر ہمت کس لیں اور اس کارخیر میں ہر فرد جماعت اپنی توفیق کے مطابق وعدہ لکھوائے اور کم از کم عرصہ میں اس کی ادائیگی بھی کرے۔حضرت مسیح موعود کی جماعت میں بے انتہا اخلاص کا سمندر ہے اور اس کے سینوں میں خدمت کا غیر معمولی جوش ہے۔کئی جگہ بظاہر دیکھنے سے یہ احساس نہیں ہوتا لیکن اس نیند کی سی کیفیت سے ذرا جگا 793